بھارتی چناؤ کمیشن

گجرات اسمبلی میں دو عارضی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول

Posted On: 22 SEP 2019 4:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 ستمبر                ریاست گجرات کی اسمبلی میں دو خالی نشستیں جنھیں پر کرنے کی  ضرورت ہے:

نمبر شمار

ریاست کا نام

اسمبلی کا نام اور نمبر

گجرات

16 –  رادھن پور

گجرات

32 -   باید

گجرات کے چیف الیکٹورل آفیسر سے موصول اطلاعات اور علاقائی تہواروں، رائے دہندگان کی فہرست، موسم کی صورتحال وغیرہ جیسے مختلف عوامل پر غور وخوض کرنے کے بعد کمیشن نے حسب ذیل پروگرام کے مطابق ان خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے:-

ووٹنگ کے پروگرام

شیڈول

گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی تاریخ

23.09.2019  (پیر)

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ

30.09.2019  (پیر)

پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ

01.10.2019    (منگل)

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ

03.10.2019   (جمعرات)

ووٹنگ کی تاریخ

21.10.2019  (پیر)

ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

24.10.2019   (جمعرات)

تاریخ جس سے پہلے انتخابات مکمل ہوجائیں گے

27.10.2019   (اتوار)

 

1۔       رائے دہندگان کی فہرست

اہلیت کی تاریخ یکم جنوری 2019 سے مذکورہ اسمبلی حلقوں کے لیے رائے دہندگان کی حتمی فہرست  جاری کردی گئی ہے۔

2۔          الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پیٹ

کمیشن نے سبھی ووٹنگ مرکزوں پر ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وافر تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ دستیاب کرایا گیا ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے سبھی قدم اٹھائے گئے ہیں کہ ان مشینوں کی مدد سے انتخابات کاانعقاد خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔

3۔       رائے دہندگان کی شناخت

گذشتہ عمل کے مطابق کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹنگ کے وقت مذکورہ انتخاب میں رائے دہندگان کی شناخت لازمی ہوگی۔ کسی رائے دہندہ کی شناخت کے لیے الیکٹورل فوٹو آئی ڈی کارڈ (ای پی آئی سی) اہم دستاویز ہوں گے۔  تاہم، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی رائے دہندہ اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم نہ ہو، مذکورہ انتخاب میں ووٹنگ کے وقت رائے دہندگان کی شناخت کے لیے اضافی دستاویزات کی بھی اجازت دینے کے لیے الگ سے ہدایات جاری کی جائیں گی۔

4۔       انتخابی ضابطہ اخلاق

جن اضلاع میں مکمل یا جزوی طور پر لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات کرائے جاتے ہیں وہاں فی الفور انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہوگا۔ جو 29 جون 2017 کی کمیشن کی ہدایات نمبر 437/6/  آئی این ایس ٹی / 2016- سی سی ایس کے ذریعہ جاری کیے گئے  جزوی ترمیم  کا موضوع ہے (جو کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے) انتخابی ضابطہ اخلاق سبھی امیدواروں، سیاسی جماعتوں نیز متعلقہ ریاستی حکومت پر  نافذ العمل ہوگا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق سے متعلق ریاست کے اضلاع کے لیے مرکزی حکومت پر بھی نافذ العمل ہوگا۔

ہریانہ اور مہاراشٹر کے عام اسمبلی انتخابات کے لیے جاری سبھی ہدایات مذکورہ ضمنی انتخابات پر بھی نافذ ہوں گے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔رض۔ را  ۔ 22 - 09 - 2019)

 U. No. 4280


(Release ID: 1585794) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Gujarati