وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے بحریہ کے مارشل اور محترمہ ارجن سنگھ ٹرسٹ کو اعزاز سے نوازا

Posted On: 22 SEP 2019 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 ستمبر                ہندوستانی بحریہ نے آج بحریہ کے مارشل اور محترمہ ارجن سنگھ ٹرسٹ کو اعزاز سے نوازا۔  اعزاز دیئے جانے کا پروگرام ٹرسٹ کے یوم تاسیس پر آکاش ایئرفورس کے افسروں کے میس، نئی دلّی میں ایک تقریب کے دوران منعقد کیا گیا ہے، جس میں ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوؤا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی چیئرمین، چاف آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف ایئرکمیٹی اور سبکدوش بحریہ سربراہ، ٹرسٹی اور ہندوستانی بحریہ کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ بحریہ سربراہ نے اپنے خطاب میں ٹرسٹ کے بانیوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹرسٹ کے ذریعہ ان کی بیواؤں اور  منحصرین سمیت حاضر سروس اور سبکدوش بحریہ کے جیالوں کی فلاح وبہبود کے لیے کئے گئے عظیم کارناموں کی ستائش کی۔

مارشل آف ایئر فورس ارجن سنگھ ڈی ایف سی، پدم وبھوشن نے 1965 میں پاکستانی آرمر آفینسیو ‘‘آپریشن گرانڈ سلیم’’ نام کے کوڈ کو روک کر ایک اہم رول ادا کیا۔ انھیں 1989 میں دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے بھی مقرر کیا گیا تھا۔ انھوں نے اور ان کی اہلیہ محترمہ تیجی سنگھ نے 22 ستمبر 2004 کو مذکورہ فلاحی ٹرسٹ کے قیام کے لیے 2.25 کروڑ روپئے کے اپنے نجی دولت کا عطیہ دیا تھا۔

مارشل اینڈ لائف ٹرسٹ کی ٹرسٹی کے بیٹے ڈاکٹر اروند سنگھ اس پروگرام میں شرکت کے لیے خاص طور پر امریکہ سے آئے تھے۔ انھوں نے مارشل کی یاد میں ایک جذباتی تقریر کی۔

اعزاز دیئے جانے کی تقریب کو یاد رکھنے کے لیے ٹرسٹ پر ایک شاندار  کتابچہ اور مارشل پر ایک  منظوم کتاب ‘‘ابھی کام باقی ہے’’ کا اجرا ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوؤا پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی چیئرمین سی او ایس سی اور سی اے ایس اور ایئر چیف مارشل اروپ راہا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی (سبکدوش) کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ ٹرسٹ کو ایک مومنٹو بھی پیش کیا گیا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔رض۔ را  ۔ 22 - 09 - 2019)

 U. No. 4281



(Release ID: 1585793) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Bengali