وزارت دفاع

بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ 21 سے 24 ستمبر، 2019 تک بنگلہ دیش کے دورے پر

Posted On: 21 SEP 2019 9:53AM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، ایڈمرل کرمبیر سنگھ 21 سے 24 ستمبر، 2019 تک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو طرفہ بحری تعلقات کو مستحکم کرنا اور وسعت دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ADMIRAL-KARAMBIR-SINGH,-PVSZ81R.jpg

اپنے دورے کے دوران بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ بنگلہ دیش کے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل اورنگ زیب چودھری کے علاوہ فوجی سربراہوں اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔

بحریہ کے سربراہ چٹوگرام اور کھلنا میں بنگلہ دیش کے بحری اڈوں اور کھلنا شپ یارڈ لمیٹڈ کا بھی دورہ کریں۔ وہ بنگلہ دیش بحری اکیڈمی (بی این اے) کے کیڈٹوں کو خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (بی آئی ایم آر اے ڈی) کے پہلے سالانہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

بنگلہ دیش  کی بحریہ بحر ہندبحری سمپوزیم (آئی او این ایس) کی ایک فعال رکن ہے اور یہ تینوں ورکنگ گروپ یعنی انسانی مدد اور آفات سے راحت (ایچ اے ڈی آر)، بحری تحفظ اور اطلاعات کا تبادلہ اور باہمی کارکردگی کی بھی رکن ہے۔

 

ہندوستانی بحریہ مستقل طور پر بنگلہ دیش کی بحریہ کے حکام کے ساتھ مذاکرات، سالانہ دفاعی  مذاکرات اور دیگر آپریشنل بات چیت  کا مشترکہ طور پر انعقاد کرتی ہے،  جس میں بندرگاہوں کا دورہ، سمندری مشق، تربیت،شپ ڈیزائن اور شپ بلڈنگ کا تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ، 1971 کے ‘جنگ آزادی’ کو منانے کے لیے بنگلہ دیش میں منعقدہ یوم فتح کی تقریبات میں ہندوستانی بحریہ کے  حاضر سروس اور سبکدوش افسران مستقل طور پر شامل ہوتے ہیں۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 U. No. 4275



(Release ID: 1585762) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi