وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی  پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے وزیر نے ہینڈ بک آن فشریز اسٹیٹسٹکس۔ 2018 جاری کی

Posted On: 19 SEP 2019 7:10PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 19 ستمبر /  ماہی پرورری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کی وزارت کے تحت محکمہ ماہی گیری کے ذریعہ آج یہاں ماہی گیری کے 2018 کے  اعداد و شمار سے متعلق جاری کردہ  ایک کتاب ”ہینڈ بک آن فشریز اسٹیٹسٹکس۔ 2018 کا اجرا کیا۔

            ”ہینڈ بک آن فشریز اسٹیٹسٹکس۔ 2018 نامی کتاب کا یہ  13 واں ایڈیشن ہے جو کہ ماہی پروری سے متعلق متعدد مفیدطلاعات پر مبنی اعداد و شمار پیش کرتا ہے۔ گزشتہ ہینڈ بک (12 واں ایڈیشن) 2014 میں شائع کی گئی تھی۔

            ہینڈ بک کے اجراء کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت آئندہ پانچ برسوں کے دوران ہند میں ماہی پروری کے بنیادی ڈھانچے کے تقویت دینے کے لئے 25 ہزار کروڑ روپئے صرف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس شعبے کی اہمیت کے پیش نظر ماہی پروری  کے لئے ایک علیحدہ وزارت قائم کی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ماہی گیری کا شعبہ کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ریاستی حکومتوں اور عوام کے درمیان بیداری پیدا کر کے اندرون ملک ماہی پروری کے شعبے میں 14 فیصد شرح ترقی کے لئے مزید کوششیں کرے گی۔

           

۔۔۔۔۔۔

U.4259



(Release ID: 1585655) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi