ریلوے کی وزارت
ریلوے نے بھوبنیشور اسٹیشن کو ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر ری ڈیولپ کرنے کے لئے مفاہمت کی
Posted On:
19 SEP 2019 6:48PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 ستمبر / وزارت ریلوے کے تحت ایسٹ کوسٹ ریلوے نے بھوبنیسور اسٹیشن کو ملٹی مادل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر ری ڈیولپ کرنے کے لئے حکومت اوڈیشہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر آج نئی دلّی میں دستخط کئے۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنائک، ریلوے، صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور پیٹرولیم و قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھر میندر پردھان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس مفاہمت نامے کے تحت وزارت ریلوے اور حکومت اوڈیشہ مشترکہ طور پر بھو بنیشور اسٹیشن کو ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب کے طور پر تیار کریں گے۔ توقع ہے کہ ریلوے اسٹیشن ، سٹی بس ٹرمینل، پبلک کار پارکنگ اور دیگر عوامی استعمال کی سہولیات سے آراستہ ایک نئی ٹرمینل بلڈنگ کا حامل یہ ملٹی ماڈل ہب تین برس میں مکمل ہو جائے گا۔
جناب دھر میندر پردھان نے کہا کہ بھو بنیشور کے لوگوں کو اس پروجیکٹ سے زبر دست فائدہ حاصل ہو گا اور اس کے ساتھ ہی یہ ہب علاقے میں سیاحت کے ایک ہب کی شکل اختیار کر لے گا۔اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نے وزارت ریلوے کی اس پروجیکٹ کی تیاری کے لئے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح کا ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہب ہوگا اور ملک میں اپنی طرز کا پہلا ہب ہو گا۔
اس موقع پر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بھارتیہ ریلوے کی توجہ بنیادی ڈھانچہ کو عالمی سطح کا بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ حکومت اوڈیشہ اس سلسلے میں بھوبنیشور شہر کو ملٹی ماڈل ہب بنانے کے لئے آگے آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.4258
(Release ID: 1585654)
Visitor Counter : 104