وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل ’استر‘ کے پانچ تجربات کئے
تمام تجربات کامیاب ثابت ہوئے
Posted On:
19 SEP 2019 6:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 ستمبر / ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے اوڈیشہ کے چنڈی پور ساحلی پلیٹ سے فارم بصارت کی حدوں سے پار ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائیل بیانڈ وژول رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (بی وی آر اے اے ایم) استر کی اڑان کے پانچ تجربات کئے جو کہ تمام کے تمام کامیاب ثابت ہوئے۔ یہ تجربات 16 سے 19 ستمبر، 2019 کے دوران کئے گئے ہیں۔ یہ تجربات انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے جیٹ بن شی ایئر کرافٹ کے تمام ممکنہ حملوں کے پس منظر میں کئے ہیں۔
اس مدت کے دوران کئے گئے یہ پانچوں تجربات مختلف ماحول اور ترتیب میں کئے گئے ہیں۔ اس مہم کے دوران تین میزائل کے جنگی ماحول میں جنگی ہتھیاروں کے ہمراہ پینترے بازی سے نشانہ لگا کر میزائل کی صلاحیت کو ختم کرنے کے لئے تجربات کئے گئے۔ اس تجرباتی مہم میں ٹیلی میٹر میزائل کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ رینج پر براہ راست نشانہ لگانا بھی شامل تھا۔ اس پورے مشن کے دوران تمام ذیلی نظام مشن پیرا میٹر اور مقاصد میں مکمل طور پر کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔
استر بی وی آر اے اے ایم جدید گائیڈنس اور نیوی گیشن تکنالوجی کے ساتھ زائد از 100 کلو میٹر کی رینج کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مڈ کورس گائیڈنس اور آر ایف سیکر بیس ٹرمینل گائیڈنس کا حامل یہ میزائل سوئی کی نوک کے برابر نشانے کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر سکتا ہے۔
انڈین ایئر فورس کے ساتھ مل کر ڈی آر ڈی او نیسٹیٹ آف دی آرٹ بی وی آر اے اے ایم کی تیاری سے اسلحہ سسٹم کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل نے اسلحہ کو مربوط کرنے کے لئے ایئر کرافٹ کو اصلاح کر کے جدید بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔۔ استر ویپن سسٹم کی تیاری میں 50 سے زیادہ پبلک اور پرائیویٹ صنعتوں نے تعاون کیا ہے۔
حالیہ اڑان کے تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ مختلف جنگی حالات میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک میزائل کی کار کردگی نے استعمال کرنے والوں میں زبر دست اعتماد کو بحال کیا ہے۔ استر کی پانچ کامیاب اڑانوں کے تجربات کے بعد میزائل سسٹم بھارتی فضائیہ میں شامل ہو جائے گا جو کہ ہوائی حملوں سے نمٹنے میں انتہائی موثر ثابت ہو گا۔
ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، سیکریٹری، ڈی آر ڈی او، اور چیئر مین ڈی آر ڈی او نے استر کی تیاری اور کامیابی کے لئے ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔
رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور بھارتی فضائیہ کی ٹیم کو کامیاب ٹرائل کے لئے مبارک باد پیش کی ہے۔
*****8
U.4257
(Release ID: 1585652)
Visitor Counter : 153