سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذوریت سے متعلق مرکزی مشاورتی بورڈ کی تیسری میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
19 SEP 2019 5:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍ستمبر2019:سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت کی صدارت میں آج یہاں معذوریت سے متعلق مرکزی مشاورتی بورڈ کی تیسری میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس میٹنگ کے دوران سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت اور بورڈ کے نائب چیئرمین جناب کرشن پال گرجربھی موجود تھے۔
مرکزی مشاورتی بورڈ نے معذوریت کے شعبے مثلاًمعذوروں کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016ء ،قابل رسائی بھارت مہم،معذوروں کیلئے منفرد شناختی کارڈپروجیکٹ کے نفاذ سے متعلق اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔مرکزی مشاورتی بورڈ نے سماجی تحفظ کی اسکیموں اور معذور افراد سے متعلق پروگراموں ، نیز معذور بچوں کےاوائل بچپن میں جامع باز آبادکاری کے لئے ایک قومی پروگرام تیار کرنے سے متعلق ریاستوں کے پروگراموں اور اسکیموں سے متعلق ایک مختلف معاملات پربھی تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی مشاورتی بورڈ نے مرکزی حکومت کے ذریعے کئے گئے متعدد اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان اقدامات میں نفسیاتی-سماجی اعتبار سے معذور افراد کی باز آبادکاری پر نظر رکھنے کے مقصد ، نیز دویانگ جن کے درمیان کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مدھیہ پردیش میں دماغی مریضوں کی باز آبادکاری کےلئے قومی ادارے کا قیام اور معذوروں کے کھیل کود کے لئےایک مرکز قائم کرنا شامل ہیں۔
مرکزی مشاورتی بورڈ نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے زور دے کر کہا کہ وہ فوری طورپر معذوروں کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2016ء کو مشتہر کریں،خود مختار ریاستی کمشنروں کی تقرری کریں اور ریاستی مشاورتی بورڈ قائم کریں۔ علاوہ ازیں مرکزی مشاورتی بورڈ نے تمام مرکزی وزارتوں ؍محکموں کو مشورہ دیا ہے کہ ایک مشن کے انداز میں قابل رسائی بھارت مہم کو نافذ کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کریں،
مرکزی مشاورتی بورڈ نے ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزارش کی کہ وہ سماجی تحفظ کے پہلوؤں ، جیسا کہ معذوروں سے متعلق ایکٹ 2016ء میں مذکور ہے،کا احاطہ کرنے کے لئے اسکیمیں اور پروگرامز تیار کریں۔
اس میٹنگ میں تقریباً25 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمے کے وزیروں یا ان کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ مرکزی وزاتوں؍ محکموں ، قومی اداروں اور مرکزی حکومت کےدیگر اداروں کے مندوبین اور بورڈ کے غیر سرکاری اراکین نے شرکت کی۔

********
م ن۔م ع۔ن ع
U: 4250
(Release ID: 1585617)