وزارت دفاع

اولین آئی این-آر ایس این- آر ٹی این سہ ملکی مشق کےسمندری مرحلے کا آغاز

Posted On: 19 SEP 2019 11:59AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔19؍ستمبر۔بھارتی بحریہ ، جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ(آر ایس این ) اور رائل تھائی  بحریہ (آر ٹی این)  کے مابین ، اولین سٹ میکس-2019 کے سمندری مرحلے ( سنگاپور ، بھارت ، تھائی لینڈ سمندری مشق)  کا آغاز 18ستمبر 2019 سے انڈمان کے سمندر میں ہوگیا ہے۔ گائیڈیڈ میزائیل  کو تباہ کرنے والے  میزائیل آئی این شپس رنویر ، ایک میزائیل کورویٹ کورا ، سمندر میں کنارے سے دور لنگر انداز گشتی  جہاز سمیدھا اور  طویل فاصلے تک وار کرنے والے بحری جہاز سے اڑان بھرنے والا  طیارہ  پی-81 ، آر ایس ایس ٹیناشیس  کے ساتھ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں جن میں ایک بارعب گائیڈیڈ میزائیل  اسٹیلتھ فریگیڈ اور  ایچ ٹی ایم ایس کرابری، فوج کی حفاظت  کے اقدامات ، فضائی دفاع اور ترسیل کی مشقیں  بھی شامل ہیں، جن کا مقصد شرکت کرنے والی بحریاؤں کے مابین تال میل رکھتے ہوئے  کام کاج کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ بحریائیں ایک دوسرے کو اپنے بہترین طور طریقوں سے واقف کراسکیں۔

اس سے پہلے سٹ میکس -2019  کا بندرگاہی مرحلہ ، پورٹ بلیئر پر  تکمیلکو پہنچا  جس میں ماہرانہ تجربات کے لین دین (ایس ایم ای ای) کے معاملات  ، سمندر میں جانے سے پہلے کے معاملات سے متعلق  کانفرنسوں کی شکل میں  پیشہ ورانہ تبادلہ خیال بھی شامل کیا گیا  جس میں کمان ٹیموں نے شرکت کی اور حصہ لینے والے بحری جہازوں کی مشترکہ ٹیموں کے دوستانہ باسکیٹ بال میچوں کا انعقاد کرایاگیا۔ بندرگاہی مرحلے کے دوران ایک فوڈ فیسٹول کا بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد حصہ لینے والے سبھی ملکوں کے لذیذ کھانے پیش کرنا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Sea_Phase_of_maiden_SITMEX-19_between_Indian_Navy__Republic_of_Singapore_Navy__RSN__and_Royal_Thai_Navy__RTN__commences_in_Andaman_Sea__2_LDIR.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا س۔ع ن

U-4241



(Release ID: 1585549) Visitor Counter : 160