اسٹیل کی وزارت

فولاد کی وزارت ایک شاندار ، فعال اور عالمی اعتبار سے مقابلہ جاتی ہندوستانی فولاد کے شعبے کے لئےایک چنتن شیور کااہتمام کرے گی

Posted On: 17 SEP 2019 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17ستمبر ۔فولاد کی وزارت نئی دہلی کے مانک شاہ سینٹر میں 23 ستمبر 2019 کو دن بھر چلنے والے ایک چنتن شیور کااہتمام کررہی ہے۔ اس چنتن شیور کا مقصد کلیدی فریقوں کے درمیان مذاکرات اور تبادلہ خیال کرنا ہے تاکہ ہندوستانی اسٹیل کے شعبے کو شاندار فعال، ماحول دوست اور عالمی اعتبار سے مقابلہ جاتی بنا کر ایک حکمت عملی کی جانب پیش قدمی کرکے ہندوستانی اسٹیل کی  صنعت کو مزید  فروغ دیا جاسکے۔

 

دن بھر چلنے والے چنتن شیور کا خاص مقصد یہ ہے کہ ہندوستانی اسٹیل کے سیکٹر کی مقابلہ جاتی اہلیت بڑھانے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ گنجائش میں توسیع کو آسان بنایا جائے اور تکنالوجی اپنانے کو زیادہ فروغ دیاجائے اور ہندوستانی اسٹیل کی مانگ میں اضافہ کیاجائے۔ ساتھ ہی ساتھ برآمدات کے لئے اور گھریلو کھپت  کی ضرورت کو پورا کرنےکے لئے اسٹیل کی مانگ کو بڑھایا جائے۔

 

فولاد اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب  دھرمیندر پردھان سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  اور چھوٹی ،  بہت چھوٹی  اور اوسط درجے کی صنعت کے وزیر جناب نتن گڈ کری ،فولاد کے وزیر مملکت  جناب فگن سنگھ کللستے اور فولاد کی وزارت کی سکریٹری جناب ونویے کمار افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارلیمانی امور اور بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزز  کے وزیرمملکت جناب ارجن رام میگھوال ، جناب فگن سنگھ کے ہمراہ الوداعی اجلاس میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

 

اس سیکٹر کے لئے اہم توجہ کے شعبوں کو  دھیان میں رکھتے ہوئے مختلف تکنیکی اجلاس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ سیکنڈری اسٹیل سیکٹر کے خصوصی حوالے کے ساتھ گھریلو صلاحیت کی توسیع کو آسان بنانے سے متعلق پہلا تکنیکی اجلاس سیکنڈری سیکٹر کے کلیدی شراکتداروں پر مشتمل ہوگا۔  اس اجلاس میں اس سیکٹر میں درپیش چیلنجوں اور مواقع پر غور کیاجائے گا اور اس بات پر تبادلہ خیال ہوگا  کہ کس طرح  یہ اجلاس اسٹیل کی قومی پالیسی 2017 کے اہداف کو پورا کرتے  ہوئے  صلاحیت کی توسیع میں تعاون کیاجاسکتا ہے۔دوسرے اجلاس میں ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کی زبردست ترقی پر توجہ دی جائے گی اور اس میں ایسے امور پر توجہ دی جائے گی جس سے مانگ میں اضافہ ہوگا۔اس اجلاس میں اسٹیل پیدا کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اسٹیل کااستعمال کرنے والے دونوں فریق شرکت کریں گے۔

 

ہائی گریڈ اسٹیل کے لئے ہندوستان کو ایک مرکز بنانے سے متعلق تیسرےاجلاس  میں ہائی گریڈ کے اسٹیل کو ملک میں فروغ دینے سے متعلق چیلنجز اور مواقع  پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

کانفرنس میں پالیسی ساز، افسر شاہی ، اسٹیل پی ایس یوز مربوط اسٹیل  پروڈیوسر، سیکنڈری اسٹیل پروڈیوسر ، بنیادی ڈھانچے کے ڈویولپسرس، آلات تیار کرنے والے ، استعمال کرنے والے ادارے اور انجمنیں ، ماہر تعلیم، سیکنڈری اسٹیل ایسوسیشنز، لوجسٹک سپلائر اور دیگر لوگوں کے علاوہ کنسلٹینٹس بھی شرکت کریں گے۔

 

 اس  چنتن شیور کااہتمام فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس انڈسٹری اور جوائنٹ پلانٹ کمیٹی کے ساتھ اسٹیل کی وزارت  کی طرف سے کیاگیا ہے۔

---------------------------------------

 

 

  م ن۔ح ا ۔رض

U- 4204



(Release ID: 1585344) Visitor Counter : 72


Read this release in: Hindi , English