کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا (اے پی ای ڈی اے ) کے زیر اہتمام جکارتہ میں کثیر مصنوعاتی روڈ شو


اپیڈا نے امریکہ ، کناڈا اور یونان میں بی ایس ایم کا انعقاد کیا

Posted On: 17 SEP 2019 4:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17ستمبر /        زرعی و ڈبہ بند خوراک مصنوعات برآمدات  ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے)نے 16ستمبر 2019 کو جکارتہ میں ہندوستانی سفارتخانے کے اشتراک سے ایک کثیر مصنوعاتی روڈ شو کا انعقاد کیا۔اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین پبن کمار بورتھاکرکی قیادت میں چاول اور چینی کی برآمدات کرنے والے لوگوں کے 40 رکنی وفد نے جکارتہ کا دورہ کیا اور جمہوریہ انڈونیشیا کے وزیر تجارت اینگ گار ٹیاسٹو لوکیتا  سے ملاقات کی۔ اے پی ای ڈی اےکے ذریعے جکارتہ میں  ان مصنوعات کے انڈونیشیائی برآمدات کاروں کے ساتھ ہندوستانی برآمدات کاروں کی بزنس ٹو بزنس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ہندوستانی وفد نے بولوگ انڈونیشیا  اور انڈونیشیا لوجسٹکس بیورو کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انڈونیشیا لوجسٹکس بیورو انڈونیشیا کی ایک سرکاری ملکیت والی کمپنی ہے جو خوردنی اشیاء کی تقسیم اور قیمتوں پر قابو رکھنے کا کام کرتی ہے۔ اے پی ای ڈی اے،18ستمبر 2019 کو انڈونیشیا کے میدان میں ایک روڈ شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے ۔

اس مہینے کے اوائل میں اپیڈا نے 7سے 15 ستمبر 2019 کے درمیان یونان کے تھیسا لونیکی میں 84 ویں تھیسا لونیکی انٹرنیشنل فیئر(ٹی آئی ایف ) میں  حصہ لیا تھا۔ اس ٹی ؤئی ایف میں ہندوستان کی زرعی اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ اس تقریب کا افتتاح7 ستمبر 2019 کو  یونان کے وزیراعظم  اور صنعت و تجارت کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کیا تھا۔ اس افتتاحی تقریب میں یونان میں ہندوستان کےسفیر بھی موجود تھے۔

اس میلے میں  طرح طرح کی ڈبہ بند خوردنی مصنوعات  جیسے سبزیوں ، کڑی اور چاول ، آم کا گودا،نامیاتی مصنوعات ، جڑی بوٹیاں ، اسنیکس ، مٹھائیاں ، چائے  اور مصالحہ جات  کی نمائش کی گئی تھی اور ٹی آئی ایف نے سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ کے ذریعے اسے فروغ دیا گیا تھا۔ ٹی آئی ایف میں اپیڈا میں جموں و کشمیر کی مصنوعات کو بھی پیش کیا تھا اور اسے فروغ دینے کا کام کیا تھا۔ ان مصنوعات میں اخروٹ ،باسمتی چاول ، نامیاتی امرنت  بیج، پٹسن کے بیج اور مصالحہ جات شامل ہیں۔

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کی مصنوعات کو فروغ دینے کے مقصد سے اپیڈا نے یونان میں پہلی مرتبہ  اروناچل پردیش میں تیار کی جانےوالی ہندوستان کی  کیوی  شراب  کو متعارف کرایا تھا۔ یونان میں کیوی کی شراب کو اچھا رسپانس ملا ۔

اپیڈا وجیٹیرین اور نن وجیٹیرین باسمتی چاول کی بریانی کی سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ (چکھانے) کے ذریعے باسمتی چاول کی برآمدات کو بھی فروغ دینے کا کام کر رہی ہے۔

 اپیڈا کے اسٹال پر ہندوستانی چائے اور مصالحہ جات کی بھی نمائش کی گئی ۔ اسنیکس اور مٹھائیوں کے علاوہ ہندوستانی مصالحہ چائے کی سیمپلنگ اور ٹیسٹنگ کا خصوصی التزام بھی کیا گیا تھا۔  

 یونان کے زراعت اور  خزانےکے وزیر نے ہندوستانی پویلین کا دورہ کیا اور ہندوستانی باسمتی چاول کی بریانی اور کیوی کی شراب کا لطف لیا۔ یونان کے وزیر نے منفرد ذائقے والی کیوی کی شراب کے ذائقے کی ستائش کی۔

اپیڈا کو  ہندوستانی نامیاتی مصنوعات ، باسمتی چاول ،کیوی کی شراب، مصالحہ چائے ، ہندوستانی مٹھائیوں اور اسنیکس کے تعلق سے امید سے زیادہ رسپانس ملا۔

اپیڈا اور ٹی پی سی اے 19 سے 25 اگست 2019 کے دوران ہندوستانی کھانوں اور مشروبات کی برآمدات کرنے والے لوگوں کے ایک وفد کو امریکہ اور کناڈا لے گئی۔

ہندوستانی سفارتخانے کے تعاون سے 20 اگست 2019 کو ہندوستانی قونصل خانے میں ایک بائر -سیلر  میٹ (بی ایس ایم )کا انعقاد کیا گیا۔ ڈبہ بند خوردنی اشیاء اور چائے سمیت زرعی مصنوعات کے 23 برآمدات کاروں نے امریکہ کے لئے ممکنہ در آمدات کاروں سے ملاقات کی۔  

22اگست 2019 کو انڈو-کناڈا چیمبر آف کامرس کے دفتر میں ایک دوسرے بی ایس ایم کا انعقاد کیا گیا۔ زرعی مصنوعات کے تقریباً  20 برآمدات کاروں اور کناڈا کے ممکنہ برآمدات کاروں نے اس بی ایس ایم میں  حصہ لیا۔

 

 

**************

( م ن ۔ م م ۔  م ف (

U-NO: 4202

 



(Release ID: 1585336) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi