وزارت دفاع
سنگاپور، تھائی لینڈ اور بھارت کی بحری افواج کی پہلی سہ فریقی جنگی مشقوں کا آغاز
Posted On:
16 SEP 2019 5:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍ستمبر،جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ ، رائل تھائی لینڈ کی بحریہ اور بھارتی بحریہ کے درمیان سہ فریقی پہلی جنگی مشقیں 16؍ستمبر 2019 کو پورٹ بلیئر میں شروع ہوئیں۔ 5 دن تک چلنے والی ان مشقوں کا مقصد سنگاپور، تھائی لینڈ اور بھارت کے درمیان سمندری تعلقات کو فروغ دینا اور خطے میں مجموعی سمندری سکیورٹی میں اضافے کے لئے تعاون کرنا ہے۔یہ مشقیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور طریقۂ کار کے لئے آپسی مفاہمت کو فروغ دینے میں تینوں بحری افواج کے درمیان باہمی اعتماد کو مستحکم کریں گی۔
ان مشقوں میں جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کا گائیڈیڈ میزائل سے لیس ٹینیکیس جنگی جہاز، تھائی لینڈ کی بحریہ کا گائیڈیڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز کرابوری اور بھارتی بحریہ کا گائڈیڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز رنویر، میزائل سے لیس جہاز سوکنیہ اور پی 81، کی سمندری نگرانی والے طیارے سے لیس جنگی جہاز شرکت کریں گے۔ بندرگاہ پر پہنچنے کے مرحلے سے لے کر، جو پورٹ بلیئر میں شروع ہو رہا ہے، ان مشقوں میں جنگی صلاحیت کے علاوہ کھیل کود مقابلے اور دیگر سرگرمیوں کو بھی انجام دیا جائے گا۔ سمندر میں جنگی مشقیں 18 ستمبر سے 20ستمبر 2019 تک منعقد ہوں گی، جس میں ایک دوسرے کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے بہترین طریقۂ کار سے سبق اور تجربہ حاصل کیا جائے گا۔
بھارت، سنگاپور، تھائی لینڈ کی بحری افواج کے سہ فریقی مشقوں میں تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ شرکت کرنے والی بحریاؤں کے درمیان مضبوط تعلقات کے لئے اشتراک کے جذبے کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-و ا-ک ا)
U- 4187
(Release ID: 1585225)
Visitor Counter : 172