وزارت اطلاعات ونشریات
.118 نئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کئے جائیں گے
Posted On:
13 SEP 2019 5:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 ستمبر 2019/مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے آج اعلان کیا ہے کہ 118 نئے ریڈیو کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن (سی آر ایس) قائم کئےجانے کا عمل جاری ہے۔
کمیونٹی ریڈیو عوام تک اپنی بات پہنچانے اور مقامی فنکاروں کو مواقع فراہم کرانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ہم کمیونٹی ریڈیو کو بہت سے دیگر علاقوں تک لےجائیں گے اور یہ کام چند ماہ میں ہی شرو ع ہوجائے گا: مرکزی وزیر @PrakashJavdekar
جن عرضی کنندگان کی درخواست منظوری ہوئی ہے ان کو سی آر ایس قائم کرنے کے لئے خط آمادگی جاری کردیا گیا ہے، ان میں بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) سے متاثرہ 16 اضلاع ایل ڈبلیو ای سے بہت زیادہ متاثرہ 6 اضلاع ،25 ساحلی اضلاع ، 17 خواہش مند اضلاع شمال مشرق سے تین اور جموں و کشمیر سے دو عرضی کنندگان شامل ہیں۔ این جی اوز تعلیمی اداروں -نجی اور سرکاری دونوں ، اور کرشی وگیان کیندروں کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن آئندہ چھ ماہ کے اندر کام کرنا شروع کردیں گے۔
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن سرکار کی آخر تک پہنچ میں اضافے کے لئے ضروری مواصلاتی چینل کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ملک کے ہرایک ضلع میں کمیونٹی ریڈیو نیٹ ورک کو پہنچانے کویقینی بنانے کے لئے منصوبے تیار کئے جارہےہیں۔
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کامختصر پس منظر :
کمیونٹی ریڈیوچھوٹے (کم طاقت والے ) ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ہیں جن کا کوریج کا علاقہ تقریباً دس پندرہ کلو میٹر کے دائرہ میں ہوتا ہے، اس کا انحصار علاقے کےجغرافیہ پر ہے۔ سی آر ایس زراعت سےمتعلق معلومات ، عوامی بہبود کے لئے سرکاری اسکیموں موسم کی پیش گوئی وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔توقع ہے کہ سی آر ایس کم از کم 50 فی صد پروگرام مقامی ہوں گے جو کہ جہاں تک ممکن ہوگا ، مقامی زبانوں یا بولیوں میں تیار کئے جائیں گے۔ ہندستان بھر میں 260 سے زیادہ سی آر ایس مختلف زبانوں میں اپنے پروگرام نشر کرتے ہیں جن میں مقامی بولیاں بھی شامل ہیں۔ یہ سی آر ایس اختیارات سے محروم لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کراتے ہیں جہاں ان کی آواز سنی جاتی اور جہاں انہیں اپنے نظریات کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ ۔ ج۔
U- 4155
(Release ID: 1585045)
Visitor Counter : 110