وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ دفاعی
حصولیابی کونسل کی میٹنگ میں میک ان انڈیا کی پر زور حمایت
Posted On:
13 SEP 2019 5:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 ستمبر 2019/ آج یہاں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی حصولیابی کونسل (ڈی اے سی) نے تقریباً 2 ہزار کروڑ روپے مالیت کے خدمات کے لئے کیپٹل حصولیابی کے واسطے منظوری دی ہے۔ میک انڈیا پہل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈی اے سی نے ہندستانی صنعت کے ذریعہ ٹی -72 /ٹی-90 ٹینکوں کے لئے مین گن 125 ایم ایم آرمر پیئرسنگ فن اسٹیبلائزڈ سکارڈنگ سیبٹ (اے پی ایف ایس ڈی ایس) ایمیونیشن ملک میں ہی تیار کرنے اور اس کے پروڈکشن کے لئے منظوری دے دی ہے جس سے دشمن کے دفاعی آلات کو توڑنے کی صلاحیت میں کافی اضافہ ہوگا۔
ڈی اے سی نے ہندستانی فوج کی خودکار بارودی سرنگ بھیجانے کو بہتربنانے کے لئے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ تیار کردہ اور صنعت کے ذریعہ مینوفیکچر کئےگئے مکینیکل مائن لیئر (سیلف پروپیلڈ) کی حصولیابی کی بھی منظوری دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔اگ ۔ ج۔
U- 4154
(Release ID: 1585044)
Visitor Counter : 106