ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے سبز پہل(آلودگی سے پاک) کو سہل بنانے کے لئے ہندوستانی صنعتوں کے کنفیڈریشن (سی آئی آئی)کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 13 SEP 2019 3:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13؍ستمبر2019:بھارتی ریلوے نے عالمی حدت(گلوبل وارمنگ) میں تخفیف کرنے اور آب وہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے کے لئے ہندوستان کے تعاون کے ایک حصے کے طورپر کچھ بڑی سبز پہلوؤں کا آغاز کیا ہے۔ اس سبز پہل کو آگے لے جاتے ہوئے بھارتی ریلوے اور صنعتوں کے کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کے مابین آج نئی دہلی میں ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگڑی، سی آئی آئی کے ڈائریکٹرجنرل جناب چندرجیت بنرجی، رکن رولنگ اسٹاک، جناب راجیش اگروال اور ریلوے بورڈ کے دیگر افسران کی موجودگی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں، ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگڑی نے کہا کہ صاف صفائی(سووچھتا) ایک تحریک بن گئی ہے۔ وزیر اعظم سے ترغیب پاکر اس محاذ پر اب ملک بھر میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو جڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ریلوے میں بھی اسٹیشن کے احاطوں اور ریل گاڑیوں میں صفائی ستھرائی اور ہائجین کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے اس سمت میں ریلوے حکام اور عملے کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے 50 ریلوے اکائیوں سمیت ورکشاپس اور پروڈکشن یونٹس، 12 ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر سہولتوں کے گرین سرٹیفکیشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہا رکیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریلوے مزید پروڈکشن یونٹ اور ورکشاپس یونٹ ایسے گرین سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔

اس مفاہمت نامے کے مقاصد:

  1. مینوفیکچرنگ میں انرجی صلاحیت سہولتیں اور ورکشاپس۔
  2. ریلوے اثاثے کی سبز کاری۔
  3. نیٹ-زیرو انرجی عمارتوں ؍ریلوے اسٹیشنوں کے تجرباتی نمائش(ڈیمونسٹریٹیو پائلٹس )۔
  4. تربیتی پروگراموں کے ذریعہ توانائی اور ماحولیات پر بہترین پریکٹسیز کی مسلسل شراکت کے ذریعہ صلاحیت اور ہنرمندی کو فروغ۔
  5. گرین پروکیورمنٹ پالیسی، ویسٹ مینجمنٹ پالیسی، ٹھوس کچرے کا نپٹارا، کاربن نیوٹریلٹی، فیٹورمیڈی ایشن کا فروغ۔

ایم او یو میں بھارتی ریلوے ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے ایک حصے کے طورپر توانائی کی استعداد، گرینکو ریٹنگ(بشمول ریلوے اسٹیشنوں) سے متعلق تین کافی ٹیبل پبلکیشنز کے بڑے پیمانے پر سرکولیشن کے لئے بھی جاری کیا گیا ہے۔

آئی آر کی پیداواری اکائیوں اور اہم ورکشاپس کی گرین ریٹنگ اور انرجی ایفیشی اینسی اسٹڈیز کے بارے میں 2016ء میں مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے بعد سے بھارتی ریلوے اور سی آئی آئی مشترکہ طورپر کام کررہے ہیں اور گزشتہ تین برسوں میں تجزیے کے بعد سے پروڈکشن یونٹوں سمیت 50 ریلوے یونٹوں نے گرینکو سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ  12 ریلوے اسٹیشنوں اور 16 مزید عمارتوں اور دیگر سہولیات نے بھی گرین سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔

گرینکو ریٹنگ سسٹم، سی آئی آئی کے ذریعہ تیار کردہ سبز پہلوؤں (آلودگی سے پاک پہلو) اور صنعتی اکائیوں کی کارکردگی کی شرح کا اندازہ کرتا ہے جو ماحولیاتی پائیدار مشقوں پر عمل پیرا ہیں اور گرین بلڈنگ ، گرین کیمپس اور گرین اسکول وغیرہ کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔

 

********

 

 

م ن۔ش ت۔ن ع

U: 4147



(Release ID: 1585015) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam