جل شکتی وزارت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2019 کا آغاز کیا
وزیر اعظم نے خواتین کے گروپوں کے ساتھ پلاسٹک فضلے کو ٹھکانے لگانے کے کام میں شرکت کی
Posted On:
11 SEP 2019 6:24PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 11 ستمبر / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج متھرا میں صفائی ستھرائی سے متعلق ایک جامع ملک گیر بیداری مہم سوئچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2019 کا افتتاح کیا۔مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر سوئچھ بھارت مشن کے تحت 11 ستمبر سے 02 اکتوبر، 2019 تک پلاسٹک فضلہ کے بارے میں بیداری اور انتظام کے بارے میں خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ایس ایچ ایس کا آغاز مرکزی حکومت کے محکموں مویشی پروری اور ڈیری صنعت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی اور حکومت اتر پردیش نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
وزیر اعظم نے پشو دھن آروگیہ وگیان میلہ کا بھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے گایوں کے پیٹ سے پلاسٹک کے فضلہ کو آپریشن کے زریعہ نکالے جانے کا معائنہ بھی کیا۔ بعد ازآں انہوں نے اتر پردیش کی خواتین کے ایک گروپ سے ملاقات کی جو کہ پلاسٹک کے فضلات کی ری سائیکلنگ اور فضلات کے غیر استعمال کے کام میں مصروف عمل ہیں۔
وزیر اعظم نے تقریباً 20 ہزار کسانوں، سر پنچوں، خواتین کے گروپوں اور صفائی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے تمام شہریوں سے اپنے گھروں، دفتروں اور کام کرنے کی جگہوں کو پلاسٹک کے سنگل یوز سے نجات حاصل کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے پلاسٹ کے خطر ناک اثرات کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے انہیں خریداری کے لئے کپڑے اور جوٹ کے تھیلے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سوئچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا اور مشرقی اتر پردیش میں جان لیوا بیماری انسیفلائٹس سے نمٹنے میں ا یس بی ایم کے تعاون کا تذکرہ کیا۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے اس موقع پر کہا کہ تمام دنیا اس دن کی منتظر ہے جب بھارت کھلے میں رفع حاجت سے نجات حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ ایس 2019 مہم پلاسٹک کے فضلے کو اکٹھا کرنا، ری سائیکل کرنا اور اس سے نمٹنے کے لئے ماحولیات کے تحفظ کے لئے وزیر اعظم کی متحرک قیادت میں ایک جن اندولن کی شکل اختیار کرے گا۔
ماہی گیری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، جل شکتی کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ اور دیگر ریاستی وزراء اور مقامی ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ ایم ایل اے صاحبان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
رواں سال سوئچھتا ہی سیوا جامع بیداری مہم 11 ستمبر سے 02 اکتوبر تک ملک گیر پیمانے پر فضلے کو اکٹھا کرنا، ری سائیکل کرنا اور اس سے نمٹنے کے لئے ماحولیات کے تحفظ کے لئے چلائی جا رہی ہے 03 اکتوبر سے 27 اکتوبر، 2019 دیوالی تک جمع کئے گئے پلاسٹک کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے تمام سر پنچوں اور سوئچھتا کارکنان کو سوئچھتا ہی سیوا، 2019 مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ذاتی طور پر خطوط ارسال کئے ہیں، جنہیں ملک بھر میں آج خصوصی گرام سبھاؤں میں پڑھ کر سنایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔
U.4120
(Release ID: 1584825)
Visitor Counter : 68