وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی  کے مرکزی وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے  یونیورسٹی گرانٹس کمیشن  ( یو جی سی ) کے تیارکردہ لائف اسکلس  (جیون کوشل ) نصاب  کی شروعات کی  

Posted On: 11 SEP 2019 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی  12ستمبر   ۔انسانی وسائل کی ترقی کے مرکز ی وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ( یوجی سی ) کےتیارکردہ لائف اسکلس ( جیون کوشل )  نصاب کی آج نئی دلی میں شروعات کی ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھوترے نے ہر انفرادی شخص کے اندر اجتماعی علم کے ایک حصے کے طور پر زندگی گزارنے کے طریقوں کو  فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں  نے  مختلف امتحانوں میں   نمبر حاصل کرنے کے بارے میں موجودہ خوف  کے مسئلے کو اجاگر کیا۔  انہوں نے کہا کہ  امتحان   کاخوف رکھنے والی  اس  طرح کی تعلیم سے  تھوڑی اور کم مقدار میں پڑھنے   اور رٹ کر یاد کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جس سے آخر کا ر علم کے حصول میں نقصان ہوتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ اصل زندگی میں انسان کے اندر یہ صلاحیت ہونی چاہئے کہ وہ اپنی زندگی میں  پیدا ہونے والے  مختلف قسم کے  حالات  سے  نبرد آزما ہوسکے ۔لائف اسکلس کے نئے نصاب  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یوجی سی کے اس اقدام  سے ملک کی نوجوان آبادی  کی  اجتماعی صلاحیت میں یقیناََ بہتری پیدا ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UR5C.jpg

          بھارت میں ملازمت کی قابلیت رکھنے والوں  ، صلاحیت سے آراستہ مثالی کارکردگی کا  مظاہرہ کرنے والے گریجویٹوں   ، پُرآسائش  زندگی گزارنے کے لئے ضروری علم  اور اخلاقیات کی معلومات    رکھنے والے  اعلی ٰ تعلیم  یافتہ افراد کی بے حد مانگ ہے۔ اسی مقصد سے  یونیورسٹی گرانٹس  کمیشن نے   کوالٹی مینڈیٹ   اور اس کے مقاصدکا اجرا کیا ہے ۔یوجی سی کے  کوالٹی مینڈیٹ کی  منظوری  26سے  28 جولائی  2018  کے درمیان ہونےوالی  وائس چانسلروں  اور تحقیق  نیز اختراع  کے ڈائریکٹرو ں  کی قومی کانفرنس میں  دی گئی تھی۔لائف اسکلس (جیون کوشل ) طلبا کے لئے  اس کے  اہم  مقاصد میں سے ایک ہے ۔ 

          یوجی سی کی تشکیل کردہ ماہرین کی کمیٹی  نے انڈرگریجویٹ  پروگرام کے لئے  لائف اسکلس   (جیون کوشل ) کے سلسلے میں  ایک نصاب تیار کیا ۔اس نصاب کا مقصد  نوجوانوں  کو اس  معلومات ،ہنر مندی  اور فطری موزونیت سے  آراستہ کرنا ہے ،جنہیں   موجودہ  صنعت کے لئے  بہترین    صلاحیتیں سمجھا جاتا ہے۔اس سے  ہر طالب علم کے اندر  کی  فطری  صلاحیت کو تقویت ملتی ہے۔   لائف اسکلس   ، مثلاََ  بات  چیت کی صلاحیت       ، باہمی ہنر مندی  ،وقت  کا صحیح استعمال  ، مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت   ،فیصلہ سازی کی صلاحیت   ،قیادت کی صلاحیت اوردیانتداری  طلبا کو ملازمت کے قابل بنانے   کی صلاحیت کو  جِلا بخشنے میں  اہم رول ادا کرتے ہیں۔

          لائف اسکلس   (جیون کوشل ) نصاب   ان انسانی صلاحیتوں کا احاطہ کرتا ہے ،جو  کوئی انفرادی  شخص  کلاس روم میں پڑھنے کے ذریعہ یا زندگی میں تجربات کے ذریعہ حاصل کرتا ہے اورجس سے اسے روز مرہ کی زندگی میں  پیدا ہونے والے مسائل  سے نمٹنے میں   مدد مل سکے ۔ اس  میں وہ اہم صلاحیتیں  بھی شامل ہیں  جو کسی شحص  کے پاس  اپنے آپ کو اور مجموعی طور پر معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے  اندرونی اور بیرونی  طور پر ہونی چاہئیں۔ لائف اسکلس   کو اختیار کرنا  زندگی میں  کامیابی  اور معیار  کے لئے ضروری ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4122


(Release ID: 1584816) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi