وزارت اطلاعات ونشریات

جناب پرکاش جاوڈیکر نے حکومت کے 100 دن کے بارے میں رپورٹ کارڈ پیش کیا


حکومت نے بے مثال پیمانے پر کئی تاریخی اور بڑے فیصلے کیے : جناب پرکاش جاوڈیکر

وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک کتابچے ‘جن کنیکٹ’ کا اجرا کیا اور ‘ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے - جرتمندانہ اقدامات اور فیصلہ کن کارروائیوں کے  100 دن’ کے بارے میں نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 08 SEP 2019 3:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08ستمبر /  مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں حکومت کی دوسری مدت کے پہلے 100 دن میں حکومت کے ذریعے کیے گئے اہم فیصلوں پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیر موصوف نے ایک کتابچے جن کنیکٹ کا اجرا کیا اور ‘ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے – جرتمندانہ اقدامات اور فیصلہ کن کارروئیوں کے 100 دن’ کے بارے میں نمائش کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LK1U.jpg

 

کتابچے میں 100 دنوں میں حکومت کے کلیدی فیصلوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کو یہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کو درج ذیل حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے :

  • جموں ،کشمیر اور لداخ – ہندوستان کا تاج
  • زبردست اقتصادی اصلاحات – پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کی جانب
  • کاروبار  کرنے کی آسانی
  • معاشرے کے تمام طبقات کے لیے سماجی انصاف کو یقینی بنانا
  • سبھی کو بااختیار بنانا
  • کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی جانب
  • پانی کے تحفظ کے لیے اقدامات
  • اچھی حکمرانی
  • حکومت کا پہلا فیصلہ – ان کے نام وقف جو ہندوستان کا تحفظ کرتے ہیں
  • اعلیٰ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے پر فوکس
  • کھوج اور تحقیق کے بارے میں
  • سلامتی اور دفاعی شعبے
  • مودی حکومت کے کام کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی
  • عالمی سطح پر ہندوستان کے قد میں اضافہ ہوا ہے
  • ہندوستان عالمی نظریے کی قیادت کر رہا ہے
  • ویراعظم مودی جی 20 میں   -  وسیع پہنچ ، مستقبل سے متعلق نتائج
  • پڑوسیوں کو اولیت دینے کی پالیسی
  • توسیع شدہ پڑوس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنا
  • دنیا میں ہندوستان کے دارۂ اثر کی توسیع
  • جی 7 سمٹ
  • روس کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی
  • شمال مشرق کو تفویض اختیارات
  • میڈیا کوریج
  • سٹیزن اسپیک

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GFJZ.jpg

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت نے ایک بے مثال پیمانے پر کئی تاریخی اور بڑے فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے اسرو کے عہد بند سائنسدانوں اور مجموعی طور پر سائنسی برادریوں کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی اثر پذیری اور حوصلہ افزائی کی بھی ستائش کی۔

وزیر موصوف نے حکومت کے کلیدی فیصلوں پر روشنی ڈالی جن میں جموں ، کشمیر اور لداخ کی عوام کے زندگی بہتر بنانے کے مقصد دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی ، ہندوستان کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ویژن حاصل کرنے کی جانب اقدامات ، بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، کاروبار کرنے میں آسانی ، طالق ثلاثہ کے خلاف قانون، مادی دخل اندازی میں کمی اور جی ایس ٹی اور آئی ٹی رٹرن داخل کرانے کے عمل میں شفافیت، جل شکتی ابھیان ، ہر گھر بجلی یوجنا، گیس کنکشن سے کے لیے اجولا اسکیم، آیوشمان بھارت، غیر منظم شعبے کے محنت کشوں اور چھوٹے تاجروں کے لیے سماجی شعبے کا تحفظ ، کسانوں کی مالی امداد – جو کہ دنیا میں اپنی قسم کی سب سے بڑی امداد ہے۔ جن بھاگیداری تحریک، فٹ انڈیا اور ایک بار استعمال والے پلاسٹک کی برائی کو ختم کرنے کے لیے مہم ، اچھی حکمرانی کے لیے اقدامات ، پارلیمانی اجلاس  کی ثمر آوری، بدعنوان سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہیں۔

جی ڈی پی کی شرح نمو کے بارے میں اٹھائی جانے والی تشویش پر جناب جاوڈیکر نے کہا کہ اگرچہ معیشت میں سست روی کا رجحان چکردار ہے، پھر بھی ہندوستانی معیشت کے بنیادی عناصر مضبوط ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری اور گھریلو مانگ میں  اضافہ ہونے سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں بھی جلد ہی اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ ا گ۔ م ت ح(

U-4083

 

 



(Release ID: 1584497) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Malayalam