وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم، پیر اور منھ کی بیماریوں اور بروسیلوسس کے لئے جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام سے متعلق ایک قومی پروگرام کا آغاز کریں گے
وزیراعظم مصنوعی تخم ریزی کے قومی پروگرام کا بھی آغاز کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 SEP 2019 6:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6/ستمبر۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11ستمبر 2019 کو متھرا میں پیر اور منھ کی بیماری اور بروسیلوسس کے لئے جانوروں کی بیماری کی روک تھام کے قومی پروگرام کا آغاز کریں گے۔ اس تقریب کے دوران وہ مصنوعی تخم ریزی کے قومی پروگرام کا بھی آغاز کریں گے۔
جناب نریندر مودی پشو وگیان ایوم آروگیہ میلہ میں بھی جائیں گے اور بابوگڑھ سیکس سیمن فیسیلٹی اور ساتھ ہی ساتھ ملک کے تمام 687 اضلاع میں کرشی وگیان کیندروں (کے وی کیز) میں ٹیکہ کاری اور بیماریوں کے بندوبست، مصنوعی تخم ریزی اور پیدا کرنے کی صلاحیت وغیرہ کے موضوع پر ورکشاپس کا بھی آغاز کریں گے۔
پیر اور منھ کی بیماری اور بروسیلوسس کے لئے جانوروں کی بیماری کی روک تھام سے متعلق نیشنل پروگرام ایک 100 فیصد مرکز کے فنڈ سے چلایا جانے والا پروگرام ہے، جو کہ 12652 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے 2019 سے 2024 تک چلایا جائے گا۔ اس کا مقصد 2025 تک ٹیکہ کاری سے پیر اور منھ کی بیماری اور بروسیلوسس کی روک تھام اور آخرکار 2030 تک ان بیماریوں کا پوری طرح صفایا کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔اگ۔م ر(
U-4077
(ریلیز آئی ڈی: 1584387)
وزیٹر کاؤنٹر : 198