وزارت دفاع

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے جمہوریہ کوریا کے قومی وزیردفاع جناب جیونگ کیونگ دو سے  سیول میں ملاقات کی


دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعاون کا بھرپور جائزہ لیا

دفاعی تعلیمی تبادلوں   اور ایک دوسرے کی بحری فوجوں کو  لاجسٹیکل  امداد دینے کے سلسلے میں دو سمجھوتوں پر دستخط  کئے گئے

Posted On: 06 SEP 2019 10:51AM by PIB Delhi

نئی دہلی  06 ستمبر   ۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے جمہوریہ کوریا ( آر او کے ) کے تین روزہ دورے کے دوسرےدن 5  ستمبر 2019  کو سیول میں  آر او کے کے قومی وزیردفاع جناب جیونگ کیونگ دو سے ملاقات کی ۔ بات چیت کے دوران  دونوں رہنماؤں نے  باہمی دفاعی تعاون کا بھرپور جائزہ لیا۔دونوں وزرا نے اس بات کو نوٹ کیا کہ دفاعی تعاون  بھارت اور آر او کے  کے درمیان  خصوصی اسٹریٹجک   شراکتداری کا سب سے اہم جزو  ہے ۔ انہوں نے  سروس سے سروس  کی سطح  تک جاری  تعاون اور  بھارت اورکوریا کی دفاعی صنعتوں کےدرمیان اضافہ شدہ  تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا۔دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی ۔

          دفاعی تعلیمی تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں  ملکو ں  کی بحری فوجوں  کے لئے لاجسٹیکل  حمایت فراہم  کرنے کے بارے میں دو بڑے سمجھوتوں  پر دستخط کئے گئے۔ان سمجھوتوں سے دونوں  ملکوں  کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مد د ملے گی۔

          جناب راج ناتھ سنگھ نے کوریا کے قومی قبرستان  کا بھی دورہ کیا تاکہ ان جانباز شہیدوں کو خراج عقیدت پیش  کیا جاسکے جنہوں نے کوریائی قوم کے لئے اپنی جانیں  نچھاور کیں ۔انہوں  نے وار میموریل کا بھی دورہ کیا ، جہاں  انہوں  نے  اس  توصیف نامے کی نقل پیش کی جو بھارت کے 60ویں پیرافیلڈ  اسپتال کو   کوریاکی جنگ کے دوران مثالی رول  ادا کرنے کے سلسلے میں دیا گیا تھا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-4057


(Release ID: 1584301) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi