وزارات ثقافت

مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نےہری جھنڈی دکھا کر پورے لدّاخ خطے کیلئے لیہہ میں این سی ایس ایم کی پہلی موبائل سائنس نمائش (سائنس ایکسپلورر) کا افتتاح کیا


وزیر موصوف نے ہندوستان کے امنگوں سے بھرے ضلعوں کیلئے 25نئی موبائل سائنس نمائش بسوں کا
بیک وقت آغاز کیا

Posted On: 05 SEP 2019 3:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،5؍ستمبر۔ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لیہہ میں پورے لدّاخ خطے کےلئے پہلی موبائل سائنس نمائش (سائنس ایکسپلورر) کا ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر لدّاخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیئرمین جناب گیال پی وانگیال کلچرل سکریٹری جناب ارون گوئل اے ایس آئی کی ڈی جی محترمہ اوشا شرما، سائنس میوزیموں کی قومی کونسل کے نمائندے، ثقافت کی وزارت کے سینئر افسران اور مقامی انتظامیہ کے حکام بھی موجود تھے۔

1111111111111-image001YXZE.png

اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لداخ میں موبائل سائنس نمائش  اپنی معلومات اور نقل پذیری کے ذریعہ لداخ کے سبھی لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سائنس نمائش پروگرام درحقیقت 1965 میں موبائل سائنس میوزیم کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس کا ایک مشن یہ بھی تھا کہ اگر لوگ میوزیم نہیں جا سکتے، تومیوزیم کو لوگوں کے گھر کے دروازے تک جانے دیا جائے۔یہ مشن این سی ایس ایم کاسب سے بڑا اور سب سے طویل چلنے والا رابطے کا پروگرام ہے۔ یہ سائنس کی تعلیم کے غیر رسمی طریقے کے ساتھ باقاعدہ تعلیم میں اضافہ کرنے میں بہت کامیاب ہے اور معاشرے میں یہ سائنسی بیداری پیدا کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ان شعبوں میں نوجوان لوگوں کے سائنسی  جذبے اور اختراعی صلاحیت کی پرورش کر رہا ہے، جہاں موبائل سائنس نمائش کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

222222222222-image002XGX3.png

ثقافت کے مرکزی وزیر نے امنگوں سے بھرے ہندوستان کے ضلعوں کے لئے 25 نئی موبائل سائنس ایگزیبیشن بسوں کا بیک  وقت آغاز کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال  کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ لیہہ سے 25 نئی موبائل سائنس ایگزیبیشن بسوں کو شروع کرنے کا   یہ  ایک نادر لمحہ ہے۔ ثقافت کی وزارت نے امنگ بھرے ضلعوں میں ا س سال 25 نئی ایم ایس ای بسیں چلانے کی مہم  شروع۔

3333333333-image0038S3U.png

وزیر موصوف نے  مزید کہا کہ  حکومت ہند کا  مقصد ان ضلعوں کو مزید ترقی دینا ہے، جنہوں نے ایک عوامی تحریک کے ذریعہ کلیدی، سماجی نتائج حاصل کرنے میں  نسبتاً کم ترقی ظاہر کی ہے۔ یہ تحریک ان  ضلعوں کو آرزومند ضلعوں کے طورپر تیزی سے اور مؤثر ڈھنگ سے تبدیل کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے این سی ایس ایم جو ثقافت کی وزارت کےتحت ایک خودمختار ایس این پی ادارہ ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (حکومت ہند) کے ساتھ مشترکہ طو رپر ان آرزومند ضلعوں کے لئے خاص طور پر 25 نئی موبائل سائنس ایگزیبیشن بسیں شروع کر رہا ہے۔ یہ بسیں چھٹیوں کو چھوڑ کر پورے سال امنگ بھرے ضلعوں کے اسکولوں کے لئے چلائی جائیں گی اور ان کا مقصد دیہی بچوں میں سائنسی بیداری پیدا کرنا ہوگا۔ ہر ڈیزائن والی خصوصی بس میں بچوں اور دیہی زندگی سے متعلق 20 پُرکشش  تصاویر اور دیگر چیزوں کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  آنے والے سالوں میں مزید نمائشی بسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مرکزی وزیرنے یہ بھی کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں اسی روز نمائش کے ساتھ بہت سی دیگر بسیں چلائی جائیں گی۔ ثقافت کی وزارت  (حکومت ہند) کے ذریعہ اس پروگرام  کے لئے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ان نمائشوں کے لئے جن موضوعات کو چنا گیا ہے، وہ اس طرح ہیں۔

1-پیمائش

2-ہر روز کی زندگی میں مشینیں

3-کھانا اور صحت

4-پانی پر توجہ کے ساتھ کیمسٹری اورزندگی

5-توانائی

6-صفائی  و ستھرائی

7-انسانی فلاح کے لئے خلائی سائنس

موبائل سائنس  ایگزیبیشن پروگرام کیا ہے؟

آور فیملیئر الیکٹری سٹی کے موضوع پر پہلی  موبائل سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح 17؍ نومبر 1965 کو کولکاتہ کے نزدیک نریندر پور میں واقع رام کرشنا مشن بوائز اسکول میں کیا گیاتھا۔

پہلی موبائل سائنس ایگزیبیشن بس کو کولکاتہ کے برلا انڈسٹریئل اور ٹیکنالوجی کے  میوزیم سے 1966 میں ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔

لیہہ لداخ خطے میں موبائل سائنس ایگزیبیشن پروگرام  کیوں؟

لیہہ لداخ خطے میں سائنس ایکسپلورر، موبائل سائنس ایگزیبیشن پروگرام خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا۔ اس کا وسیع  ترمقصد یہ ہے کہ:

  • طلبہ اور عام لوگوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو مقبول بنانا
  • معاشرے میں سائنسی بیداری پیدا کرنا
  • نوجوان لوگوں میں پوچھ تاچھ کے جذبے کو ابھارنا
  • سائنس و ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی  میں کریئر بنانے کے لئے نوجوانوں میں تحریک پیدا کرنا
  • غیر رسمی سائنس تعلیم کے ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں باقاعدہ تعلیم    دلانے میں اضافہ
  • معاشرے میں سائنس کے کلچر کو فروغ دینا۔

سائنس میوزیم کی قومی کونسل ثقافت کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے۔ یہ ہندوستان بھر میں پھیلے 25 سائنس سینٹر ؍ میوزیم کے نیٹ ورک کے ذریعہ عوام کو بااختیار بنانےکےلئے سائنس کو کمیونکیٹ کرنے میں سرگرم عمل ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ ح ا  ۔ک ا

U- 4052

 


(Release ID: 1584272) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Bengali