ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا نے سالانہ کوشل آچاریہ ایوارڈز کا اعلان کیا؛ ہنر مندی کی تربیت دینے والے53افراد کو گرانقدر تعاون کے لئے ایوارڈز سے نوازا گیا

Posted On: 05 SEP 2019 3:39PM by PIB Delhi

 

ورلڈ اسکل کمپٹیشن  میں جیت حاصل کرنے والے ماہرین ، این ایس ٹی آئی ، آئی ٹی آئی ، جے ایس ایس اور  معروف کارپوریٹس کے تربیت کاروں سمیت  تربیت دینے والے 53 افراد کی   گراں قدر تعاون کے لئے عزت افزائی کی گئی۔

  • کوشل آچاریہ ایوارڈز سالانہ ایوارڈ ہوں گے۔

زیادہ سے زیادہ تربیت کاروں کو اسکل انڈیا مشن میں شامل ہونے کے لئے  راغب کرنے کی خاطر  ہنر مندی کے فروغ اور  صنعت کاری  کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)  نے  آج  مستقبل کے لئے  تیار اور  ہنر مند افرادی قوت  تشکیل دینے کی خاطر  غیر معمولی تعاون دینے کے لئے  مختلف شعبوں کے تربیت کاروں کی  عزت افزائی کے لئے  آج کوشل آچاریہ سمادر 2019 کا انعقاد کیا۔

 ورلڈ اسکل کمپٹیشن میں جیت حاصل کرنے والے ماہرین ، نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئیز)  ، صنعتی تربیتی مراکز (آئی ٹی آئی) ، جن شکشن سنستھان  (جے ایس ایس)  کے تربیت کاروں اور معروف کارپوریٹ ہاؤسز  کے تربیت کاروں  سمیت  مختلف شعبو کے 53  تربیت کاروں کو  آج اسکل انڈیا کی طرف سے  یوم اساتذہ کے موقع پر  ایک اجتماع میں  عزات افزائی کی گئی۔ ملک میں ہنر مندی کے ماحول کو بہتر بنانے کے عہد کا اعادہ کرنے والے  ان تربیت کاروں میں روس کے قازان میں منعقد ہ   ورلڈ اسکل کمپٹیشن 2019 میں جیت حاصل کرنے والے 19 ماہرین  ، این ایس ٹی آئی  ؍ آئی ٹی آئی  کے  15 تربیت کار  ، کارپوریٹ  ہاؤسز کے  9 تربیت کار اور جے ایس ایس کے 10 تربیت کار  شامل ہیں۔

وزارت نے  یہ بھی اعلان کیا کہ کوشل آچاریہ ایوارڈس سالانہ  دیئے جائیں گے اور  یہ  پیشہ وارانہ تربیت  فراہم کرنے میں ہنر مندی  کے تربیت کاروں کے تعاون  کو تسلیم کرنے  کے سلسلے میں ایوارڈز عطا کئے جائیں گے۔  ایک تخمینے کے مطابق 2022 تک بھارت کو  تقریبا  ڈھائی  لاکھ تربیت کاروں کی ضرورت ہوگی۔ این ایس ڈی سی اور ڈی جی پی  بہتر معیار کے تربیت کار اور  جائزہ کاروں کی فراہم کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔ تربیت اور  علم حاصل کرنے میں معیار کو  یقینی بنانے کی خاطر ایم ایس ڈی ای  عالمی درجہ کی تعلیم فراہم کرنے اور  انہیں تسلیم کئے جانے کے عمل میں شامل کرنے کی مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے طویل مدتی اور مختصر مدت  کی ہنر مندی  کے ماحول میں زیادہ تال میل پیدا کرنے کی غرض سے  ہنر مندی کی تربیت کے قومی اداروں کے پورے نیٹ ورک میں ہنر مندی اور  بنیادی ڈھانچے کے مؤثر استعمال  کو متعارف کرانے کا پروگرام پیش کیا ہے۔ این  آئی ایم آئی  ، این ایس ٹی آئی  ، سینٹرل اسٹاف ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سی ایس ٹی آر آئی) تربیت کاروں کو مستحکم کرنے کے لئے مل کر کام کررہے ہیں۔

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے  نے کہا ہے کہ  گروششیہ کی پرمپرا  قدیم ہندوستانی تہذیب کی یہ منفرد خصوصیت ہے جہاں ہمارے اساتذہ  اپنی زندگی بھر کے  سبق اور صلاحیتیں اپنے شاگردوں کو  منتقل کردیتے ہیں۔ آج کے دن  ہم اپنے ان تربیت کاروں کی عزت افزائی کررہے ہیں جنہوں نے نہ صرف نوجوانوں کو اپنے علم سے نوازا ہے بلکہ ان کے کیریئر کو بنانے میں بھی مدد کی ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کوشل آچاریہ ایوارڈز اب ایک سالانہ تقریب بن گئے ہیں جو اسکل انڈیا  کی مہم کے ستونوں کی طرح  کام کریں گے۔

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری  کے وزیر مملکت  جناب راج کمار سنگھ نے  صنعت کو  مزید طویل مدتی ساجھیداری  میں شا مل ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں صنعت کاری  میں اضافہ ہنر مند افرادی قوت کی کمی  کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا مہم  کے لئے سازو سامان سے لیس اور ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر ڈی جی ٹی  نے  طلباء کے لئے  معلومات حاصل کرنے کے با معنی تجربے کو  اجاگر کرنے کے لئے ایک خصوصی  ورک بک جاری کی ہے۔ ورک بک کے لئے اپنے تعاون سے سمجھوتہ کرتے ہوئے  ٹاٹا اسٹرائیو، کوئسٹ الائنس ، مہیندرا  پرائڈ کلاس روم اور نیمی نے  اس تقریب میں شرکت کی جس میں ایم ایس ڈی ای  نے  ورک بک میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

تربیت کاروں اور تجزیہ کاروں کی تربیت  میں تیزی لانے کی خاطر  معیاری آپریٹنگ طریقہ کار  (ایس او پی)  کا مینول بھی جاری کیا گیا۔ ایس او پی نے  مختصر مدت کے ہنر مندی کے فروغ  کے تحت تربیت کاروں اور  تجزیہ کاروں کی تربیت  کے لئے  خصوصی  معلومات ، فریم ورک  اور دیگر  چیزوں کے لئے ہدایت دی گئی ہیں۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ای نے  19 شرکت کرنے والے ماہرین ؍ تربیت کاروں کی عزت افزائی کی جنہوں نے 22 سے  27 اگست کے درمیان روس کے قازان میں  عالمی اسکل کمپٹیشن 2019  میں جیت حاصل کی تھی۔ بھارت نے اس مقابلے میں  سونے کا ایک ، چاندی کا ایک اور کانسے کے دو تمغے جیتے  اور بھارت کو  63 ملکوں  کی درجہ  بندی  میں 13 ویں درجہ پر رکھا گیا۔ کوشل آچاریہ ایوارڈز ڈی جی ٹی  کے تربیت کاروں کو بھی  اعزاز سے نوازا گیا  جو بھارت میں پیشہ وارانہ تربیت کا ایک  اہم ادارہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-و ا- ق ر)

U-4049



(Release ID: 1584259) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi