صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان نےچھٹویں سپلائز سائیکل کے لئے ایڈز ، ٹی بی اور ملیریا کے واسطے عالمی فنڈ کو 22 ملین امریکی ڈالر دینے کے عطیے کا اعلان کیاہے
ہندوستان نے ایچ آئی وی ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کو ختم کرنے کے لئے مضبوط سیاسی قیادت اور عزم کا اظہار کیا ہے
Posted On:
03 SEP 2019 4:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی03؍ستمبر2019:وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی زبردست، بصیرت کی حامل اور عمدہ قیادت کے تحت ہندوستان نے چھٹویں سپلائز سائیکل کے لیے ایڈز ، ٹی بی اور ملیریا کے واسطے عالمی فنڈ کو 22ملین امریکی ڈالر دینے کے عطیے کا اعلان کیا ہے۔اس سے پہلے پانچویں سپلائز سائیکل کے مقابلے چھٹویں سپلائی سائیکل میں یہ رقم دس فیصد زیادہ ہے، جو ہندوستان کی طرف سے دیج جانی ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان ایڈز ، ٹی بی اور ملیریا کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے عالمی فنڈ کے ساتھ اپنی طویل شراکت داری اور اپنے عزم کے تئیں پوری طرح سے قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا عالمی فنڈ کے لئے عہد مضبوط سیاسی قیادت کو پوری طرح ظاہر کرتا ہے، تاکہ سب کے لئے ہمہ گیر صحت حاصل کی جاسکے اور ان تین بیماریوں سے لڑنے میں سبھی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اس کے مضبوط عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان ایسا پہلا عمل درآمد کرنے والا ملک تھا، جس نے عالمی فنڈ کے حصول میں نمایا ں رول ادا کیااور اب وہ جی20، برکس اور نافذ کرنے والے ملکوں میں ایسا پہلا ملک بن گیا ہے، جس نے چھٹی ری پلینش منٹ کانفرنس کے عہد کا اعلان کیا اور اس مقصد کے لئے دیگر عطیہ دینے والے ملکوں کے سامنے مثال پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹی بی ، ایچ آئی اور ملیریا کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اپنے مقاصد کو مکمل کرنے کےلئے اپنی کوششوں کے سلسلے میں مناسب مالی امداد کررہے ہیں اور ہمارے جاری عہد کے ساتھ ہندوستان عالمی فنڈ کی کوششوں کو آگے بڑھانے کی سمت ایک قدم اور قریب آگیا ہے۔ اس قدم سے صحت کا نظام مستحکم ہوگا اور دنیا میں 16ملین سے زیادہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے گی۔
ہندوستان اور عالمی فنڈ کے درمیان شراکت داری
ہندوستان 2002ء کے بعد سے ایک وصول کرنے والے کے طورپر اور ایک عطیہ دینے والے کے طورپر عالمی فنڈ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کرر ہا ہے۔یہ 2.0ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ عالمی فنڈ کے تعاون سے اب تک ایچ آئی وی ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کو کم کرنے سے متعلق نشانے کے حصول میں خاطر خواہ امداد کی گئی ہے اور ان تینوں بیماریوں کے خلاف ہماری جنگ کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔موجودہ فنڈ کو فراہم کئے جانے کے سلسلے میں عالمی فنڈ نے ہندوستان کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر مختص کئے ہیں، جبکہ ایک عطیہ دینے والے کے طورپر ہندوستان نے 2019ء تک 46.5ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ساتھ ہی اس میں پانچویں سپلائز سائیکل کےلئے 20 ملین امریکی ڈالر بھی شامل ہے۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
U: 4011
(Release ID: 1583993)
Visitor Counter : 119