وزارت دفاع

اے ایچ-64ای اپاچےاٹیک ہیلی کاپٹر کی ہندوستانی فضائیہ میں شمولیت

Posted On: 03 SEP 2019 3:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی03؍ستمبر2019:اے ایچ-64 ای اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر کو آج باقاعدہ پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ نے اپنے بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔اس موقع پر منعقد ایک تقریب میں اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین سربراہ اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی ایس دھنووانے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی ایئرچیف مارشل بیس ایس دھنووا نے اپاچے ہیلی کاپٹر کو ہندوستانی فضائیہ میں شامل کئے جانے کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر ایم آئی -35 بیڑے کی جگہ خریدے جارہے ہیں۔شوٹ  فائر کی صلاحیت اور فارگیٹ اینٹی ٹینک میزائلز ، ایئر ٹو ایئر میزائل اور راکٹ کے علاوہ دیگر اسلحہ لے جانے کی صلاحیت کے علاوہ اس ہیلی کاپٹر میں جدید ای ڈبلیو کی صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔اپاچے دنیا بھر میں بہت سی تاریخی مہم جوئی کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے  کی گئی مانگ کی بنیا دپر ان ہیلی کاپٹروں کو خاص طورپر جدید بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ 8ہیلی کاپٹروں کی بروقت ڈیلیوری پہلے ہی کردی گئی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ نے 22اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹروں کے لئے دی بوئنگ کمپنی اور امریکی حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ ان میں سے پہلے 8ہیلی کاپٹر پروگرام کے مطابق وقت پر فراہم کرا دیئے گئے ہیں اور ہیلی کاپٹروں کا آخری بیچ مارچ 2020ء تک  فراہم کرا دیا جائے گا۔ یہ ہیلی کاپٹر ہندوستان کے مغربی خطرے میں تعینات کئے جائیں گے۔

اس ہیلی کاپٹر میں مختلف قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہے ، جس میں ایئرٹو گراؤنڈ ہیلفائر میزائل ، 70 ایم ایم کے ہائیڈرا راکٹ اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے اسٹنگر میزائل شامل ہیں۔ اپاچے میں ایئریا ویپنس سب سسٹم کے حصے کے طورپر 1200 راؤنڈ کے ساتھ 30 ایم ایم چین گن لے جانے کی بھی سہولت ہے۔ہیلی کاپٹر کی ایک یہ بھی زبردست صلاحیت ہے کہ یہ ایک فائر کنٹرول راڈار بھی لے جاتا ہے، جس میں نشانے کو حاصل کرنے اور  رات کو دیکھنے کے نظام کے لئے 360 ڈگری کوریج اور نوج ماؤنٹیڈ سینسر بھی ہیں۔

اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹر کے شامل ہوجانے سے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بیڑے کی جدید کاری کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔اس کی خریداری سے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا اور یہ فوج کے اسٹرائک کور کو ایک مربوط جنگی کور بھی فراہم کرسکے گا۔یہ ریگستانی اور گرم علاقوں میں طویل کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے اور فیلڈ کنڈیشن میں یہ آسانی سے رکھا جاسکتا ہے۔یہ دو یا تین نشست والے ہیلی کاپٹر دن اور رات اور سبھی موسم میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

********

 

 

م ن۔ح ا۔ن ع

 

U: 4010



(Release ID: 1583992) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Bengali