شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کل گوہاٹی میں شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ مارکیٹنگ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے
Posted On:
03 SEP 2019 3:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی03؍ستمبر2019:شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندر سنگھ کل آسام کے گوہاٹی شہر میں شمال مشرقی علاقائی زرعی مارکیٹنگ کارپوریشن لمٹیڈ(این ای آر اے ایم اے سی)مارکیٹنگ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر شمال مشرقی کونسل کے سیکریٹری رام موئیواہ بھی موجود رہیں گے۔
این ای آر اے ایم اے سی شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے تعاون سے 2007 مربعہ میٹر یعنی 1.5بیگھا زمین میں 6میل گوہاٹی میں اپنے مارکیٹنگ کمپلیکس کی تعمیر کرے گا۔ یہ عمارت دو مرحلوں میں تیار کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں عمارت کے بلاک- I میں(آفیس اور مارکیٹ کمپلیکس) چوتھی منزل تک تعمیر کی جائے گی اور 13.15کروڑ روپے کی لاگت سے بلاک-II(گیسٹ ہاؤس) پہلی منزل تک تعمیر کی جائے گی۔
آفس کم مارکیٹنگ کمپلیکس کی اس عمارت کی تعمیر کے لئے شمال مشرقی کونسل کے ذریعے فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ یہ فنڈشمال مشرقی خطے میں ماکیٹنگ سپورٹ ایگری -ہارٹی پروڈیوس کے لئے اس کی اسکیم کے تحت دیا جائے گا۔
یہ عمارت آلودگی سے پاک عمارت کے طورپر تعمیر کی جائے گی اور اس خطے میں یہ ریاست کی ایک جدید عمارت ہوگی۔اس عمارت میں ایگری-ہارٹی ہب کے لئے گنجائش ہوگی، جہاں شمال مشرق خطے کے صنعت کار اور تمام کسانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم حاصل ہوگا، جہاں وہ اپنی پیداوار اور مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ ان کی فروخت بھی کرسکیں گے۔
دوسری طرف مجوزہ این ای آر اے ایم اے سی کا دفتر اور مارکیٹنگ کمپلیکس میں بہتر تال میل کے لئے ایک سنگل چھتری کے نیچے زرعی باغبانی کے متعلق سرکاری محکموں کے قیام کے لئے بھی گنجائش موجود ہوگی اور حکومت کی اسکیمیں دستیاب کرانے کے لئے زرعی گروپوں اور صنعت کاروں کو ایک ہی جگہ سے سہولت کا سینٹر فراہم کیا جائے گا۔
این ای آر اے ایم اے سی لمٹیڈ کو گورنمنٹس آف انڈیا انٹرپرائز کے طورپر 1982ء میں شامل کیا گیا تھا اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت گوہاٹی میں اس کا انداج شدہ دفتر ہوگا۔ این ای آر اے ایم اے سی شمال مشرقی خطے کے زرعی باغبانی سیکٹر کے شعبے میں ایک اہم مارکیٹنگ ادارہ ہے اور کسانوں کے تعاون کو حاصل کیا گیا ہے اور درج شدہ ایف پی او؍ایف پی سی ایس کے ذریعے صارفین کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
این ای آر اے ایم اے سی کا تمام سہولتوں کے ساتھ اپنا خود کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔این ای آر اے ایم اے سی نہ صرف اپنی پائیداری ، بلکہ یہ ایک وسیع آپریشن کے لئے خود کو بھی مضبوط کرلے گا، جس سے خطے کے کسانوں کو براہ راست اور بالواسطہ طورپر فائدہ ہوگا۔
این ای آر اے ایم اے سی شمال مشرقی خطے کے کسانوں کی ترقی کے لئے تمام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ 2022ء کےاختتام تک ان کی آمدنی دوگنا کرنے میں اہم رول ادا کرے گا اور اس طرح گوہاٹی کے شمال مشرقی شہر کے وسط میں اس عمارت کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر سے اس سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
U: 4003
(Release ID: 1583990)
Visitor Counter : 78