وزارت دفاع

فوج نے خاتون فوجیوں کے پہلے دستے کے استقبال اور تربیت  کی تیاری کی

Posted On: 02 SEP 2019 8:21PM by PIB Delhi

ملٹری پولیس کے  کرنل کمانڈنٹ  لیفٹیننٹ جنرل اشونی نے  فوج کے لیے خاتون فوجیوں کے پہلے دستے کی تربیت کے لیے  سری نگر میں لیفٹیننٹ کرنل نندنی کا انٹرویو لیا۔ اس انتخاب کی ستائش کرتے ہوئے جناب اشونی نے کہا کہ ہمارے لیے تربیت کاروں کے پہلے دستے کا انتخاب انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی مزید تربیت کار افسران  کا انتخاب کیا جاچکا ہے، جن میں آسام رائفلز کے لیے سپاہیوں کے پہلے دستےکی تربیت کار میجر جولی بھی شامل ہیں۔ خاتون فوجیوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ یہ انتخاب ملک بھر میں ہزاروں رضاکاروں میں سے کیا جارہا ہے اور 100 منتخب خاتون فوجیوں کی تربیت  دسمبر 2019 میں  بنگلورو میں شروع ہونے کا امکان ہے۔  اس تربیت کی مدت مرد فوجیوں کی ہی طرح اس جذبے کے ساتھ کہ وہ پہلی خاتون فوجی ہیں، 61 ہفتے کی ہوگی۔  خاتون فوجیوں کی  تربیت کا یہ عمل اس شعبے میں خاتون فوجیوں کی تعداد 1700 پوری ہونے تک جاری رہے گا اور اس میں ہر سال 100 خاتون فوجیوں کو تربیت دی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017E39.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3998



(Release ID: 1583945) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi