وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم نروانے نے وی سی او اے ایس کا عہدہ سنبھالا

प्रविष्टि तिथि: 01 SEP 2019 10:23AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00280TO.jpg

نئی دہلی  02 ستمبر   ۔لیفیننٹ جنرل منوج مکند نروانے نے یکم ستمبر 2019  کو فو ج کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں  نے لیفٹیننٹ جنرل دیوراج امبو  کی جگہ لی ہے ،جو  اپنی شاندار خدمات کے بعد 31  اگست 2019  کو ریٹائر ہوگئے ۔اس سے پہلے جنرل آفیسر بھارتی فوج کے  مشرقی کمان  کی قیادت کررہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل نروانے نیشنل ڈیفینس اکیڈمی اور انڈین  ملٹری اکیڈمی سے فارغ ہیں ۔ انہیں  ساتویں  بٹالین دی سکھ لائٹ انفنٹری  ریجیمنٹ  میں  جون 1980  میں شامل کیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ چیلنج  والے میدانوں  میں ان کا لمبے عرصے   سے  تجربہ ہے ۔ انہیں  لگ بھگ چار دہائیوں  پر مشتمل امتیازی فوجی خدمات  کا بھی تجربہ ہے ۔انہیں  شمال مشرق اور جموں وکشمیر دونو ں جگہوں پرشورش کے ماحول سے سرگرم طور پر نمٹنے میں  امتیاز حاصل ہے ۔وہ آپریشن پون  کے دوران سری لنکا میں بھارتی قیام امن فورس کا حصہ بھی رہے۔ انہیں میانما میں  تین سال تک  بھارتی سفارتخانے میں  دفاع کے اتاچی  کی خدمات انجام دینے کا موقع بھی ملا۔

          جنرل مکند کی شخصیت  ایک  سجے سنورے  اور مکمل  افسر کی شخصیت  ہے ۔جنہیں  جموں وکشمیر میں ان کی بٹالین کی کمان کے لئے امتیازی  تمغہ  سینا میڈل  بھی عطا ہوچکا ہے۔ انہیں  ناگالینڈ میں   انپکٹر جنرل  آسام رائفلز (شمال ) میں  خدمات کے صلے میں  وششٹ  سیوا میڈل ،  باقار  حملہ کور کی کمان کے لئے اتی وششٹ  سیوا  میڈل  ،فوج کی تربتیی  کمان کے لئے جی او سی انچیف  کے طورپر امتیازی خدمات کے صلے میں  پرم وششٹ  سیوا میڈل   سے نواز ا جاچکا ہے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3983


(रिलीज़ आईडी: 1583847) आगंतुक पटल : 108
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil