ریلوے کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے بھارتی ریلوے کے قومی ایوارڈس پانے والوں کو مبارکباد دی


ریلوے ملازمین بجرنگ پونیا، ایس باسکرن، سونیا لاتھر، چنگلین سانا سنگھ کنگوجم، پونم یادو، نتن کِرتانے کو 2019 کیلئے کھیل کود کے قومی ایوارڈس دیئے گئے ہیں

جناب گوئل نے مشورہ دیا کہ بھارتی ریلوے کو ’’ فِٹ ریلوے، فِٹ انڈیا‘‘ مہم شروع کرنی چاہئے، جس میں تمام ملازمین فِٹنس کی سرگرمیوں میں حصہ لیں

Posted On: 30 AUG 2019 5:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30؍اگست،ریلوے اورکامرس نیز صحت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دلی میں ریلوے کے ان ملازمین کو مبارکباد دی، جنہوں نے قومی ایوارڈس حاصل کئے ہیں۔ جناب پیوش گوئل نے جناب بجرنگ پونیا کو 7.5لاکھ روپے کا ایک چیک اور ایک شال دے کر انہیں مبارکباد دی، جبکہ شری ایس باسکرن، محترمہ سونیا لاتھر، جناب چنگلین سانا سنگھ کنگوجم، محترمہ پونم یادو، جناب  نتن کرتانے کو    فی کس 5لاکھ روپے کا چیک اور ایک شال سے نوازا گیا۔ ان کی یہ حوصلہ افزائی کھیل کے میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ جناب بجرنگ پونیا کو 2019 کا راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ ملا ہے، جبکہ جناب ایس  بھاسکرن، محترمہ سونیا لاتھر، محترمہ پونم یادو، جناب چنگلین سانا سنگھ کنگوجم کو  ارجن ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں۔ جناب نتن کرتانے کو دھیان چند ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کھیلوں سے وابستہ ان افراد کی کامیابی پر اور قوم کے لئے کارنامہ انجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کھیل کود کے میدان میں  ان کی کارکردگی پر فخر محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے ان افراد کی  کامیابی اور مستقبل میں  اچھے کھیل کی دعا کی۔ انہوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ ریلوے سے وابستہ یہ کھلاڑی اپنے سفر میں مسلسل حمایت حاصل کرتے رہیں گے۔ عزت مآب وزیراعظم کی طرف سے شروع کی گئی فِٹ انڈیا مہم سے فیضان حاصل کرتے ہوئے جناب گوئل نے مشورہ دیا کہ ریلوے محکمے کو ’ فٹ ریلوے-فٹ انڈیا‘ مہم شروع کرنی چاہئے، جس میں تمام ملازمین صحت سرگرمیوں میں شرکت کریں۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ریلوے احاطوں میں جمنازیم اور فٹنس مرکز کھولے جائیں تاکہ ریلوے ملازمین، ان کے بچوں اور عام لوگوں کو فائدہ ہو۔

ریلوے کی یہ طویل روایت ہے کہ اس کی ملازمت میں سرکردہ کھلاڑی رہے ہیں۔ اب تک بھارتی ریلوےسے وابستہ ملازمین کو جو کھیلوں میں حصہ لیتے رہے ہیں، 23 پدم شری، 116 ارجن، 11 دھیان چند، 9 دورونا چاریہ اور 6 راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈس مل چکے ہیں۔ اس شاندار سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اس سال بھی 6 کھلاڑیوں نے ایوارڈ جیتے ہیں۔ہندوستان ریلویز کا ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ (آر ایس پی بی ) کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ مندرجہ ذیل سرکردہ کھلاڑیوں کا مرکز رہا ہے:

بجرنگ پونیا (پہلوانی)، انہیں راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ وہ ارجن ایوارڈ یافتہ  بھی ہیں اور انہیں پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ بجرنگ نے ایشیئن چمپئن شپ میں سونے کا  اور کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے اور ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے پہلوانی میں  عالمی چمپئن شپ تمغے بھی جیتے ہیں۔

ایس باسکرن (باڈی بلڈنگ)، انہیں ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہوں نے تھائی لینڈ میں 2018 میں عالمی باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا اور 2018 میں بھارت میں ایشیائی باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا۔انہیں  3 مرتبہ سونے کے تمغے کے ساتھ مسٹر انڈیا کا خطاب بھی ملا اور انہوں نے چاندی کا تمغہ بھی جیتا۔

سونیا لاتھر( مکے بازی)، انہیں ارجن ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2018 میں  ایشیائی کھیل کود مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ 2 ایشیائی چمپئن شپ تمغے جیت کر محترمہ لاتھر 2017 اور 2018 میں سینئر نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں 2 مرتبہ نیشنل چمپئن بنیں۔

چنگلین سانا سنگھ کنگوجم (ہاکی) انہیں ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2014 میں دولت مشترکہ کھیل کود مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، جس میں بھارت کی ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ 2014 میں ایشیائی کھیل مقابلوں میں بھارت کی ہاکی ٹیم کو سونے کا تمغہ ملا تھا۔ 2018 کے ایشیائی کھیل کود مقابلوں میں وہ بھارت کی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، جس نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

پونم یادو (کرکٹ)انہیں ارجن ایوارڈ دیا جا چکا ہے۔محترمہ یادو اُس بھارتی ٹیم کا حصہ تھیں، جو 2017کے خواتین کے کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ جون 2018 میں وہ ٹی-ٹوئنٹی درجہ بندی میں اول نمبر کے 5 کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔ ستمبر 2018 میں ٹوئنٹی-ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نے بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لئے۔ 39 ٹی-ٹوئنٹی  میچوں میں ان کے وکٹ کی تعداد 57 رہی۔

نتن کرتانے (ٹینس) انہیں دھیان چند ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے 4 دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کریئر میں بھارتی کرکٹ میں مثالی رول ادا کیا۔ انہوں نے کھیل کے اپنے کریئر میں بھارت کے لئے 9 بین الاقوامی میڈل جیتے۔وہ حال ہی میں بلغاریہ میں منعقدہ عالمی ریلوے چمپئن شپ میں بھارت کی سونے کا تمغہ جیتنے والی ریلوے ٹینس ٹیم کی کوچ تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3962


(Release ID: 1583705) Visitor Counter : 265


Read this release in: English