مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائی ( یو ) کے تحت اب تک مجموعی طور پر منظور کئے گئے مکانوں کی تعداد 88 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

Posted On: 30 AUG 2019 5:15PM by PIB Delhi

         

نئی دہلی، 30 اگست  /  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا کی صدارت میں  سی ایس ایم سی  کی 46 ویں میٹنگ میں  مجموعی طور پر 15109 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 2.99 لاکھ مکانوں کی تعمیر کے لئے 10 ریاستوں کے 865 تجاویز کو منظوری دے دی ہے ۔ مرکزی امداد کے طور پر حکومتِ ہند کی طرف سے 4482 کروڑ روپئے دیئے جائیں گے ، جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :

اhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H6PF.png

ریاست اتر پردیش نے 45770 مکانوں کی تعمیر کے لئے 149 تجاویز پیش کی ہیں  ، جس کے ساتھ ریاست میں پی ایم اے وائی ( یو ) کے تحت بننے والے مکانوں کی تعداد 13.96 لاکھ ہو جائے گی ، جو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔  ریاست آندھرا پردیش کو ، جس نے سی ایس ایم سی میں شرکت نہیں کی ، پی ایم اے وائی ( یو ) کے تحت 12.48 لاکھ مکانوں کی منظوری حاصل ہے ۔

مہاراشٹر نے 1.23 لاکھ مکانوں کی تعمیر کے لئے 62 تجاویز پیش کی ہیں ، جو  سی ایس اے سی میٹنگ میں شرکت کرنےو الی 10 ریاستوں میں سب سے زیادہ ہیں ۔  تازہ تجاویزکے ساتھ اب ریاست میں  منظور شدہ مکانوں کی تعداد 11.20 لاکھ ہو جائے گی ، جو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تیسری سب سے بڑی تعداد ہے ۔  مذکورہ بالا تازہ تجاویز کی منظوری کے ساتھ  پی ایم اے وائی ( یو ) کے تحت منظور شدہ مکانوں کی مجموعی تعداد اب 88.16 لاکھ پہنچ گئی ہے ، جو  1.12 کروڑ روپئے کی مانگ  کو پورا کرنے کے لئے تعمیر کی جا رہی ہے ۔

U. No. 3966



(Release ID: 1583701) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi