کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ایم ایس ایم ایز اسٹارٹ اپس اور خاتون صنعت کاروں کی ترقی کے لیے سرکاری ای-بازار اور سڈبی نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 30 AUG 2019 12:48PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت کے محکمہ کامرس کے سرکاری ای-بازار (جی ای ایم)نے ایم ایس ایم ایز خاتون صنعت کاروں اور خود امدادی  گروپوں(ایس ایچ جی) خاتون خود امدادی گروپوں اور مدرا  اور اسٹینڈاپ انڈیا اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے مختلف استفادہ کنندگان کو فائدے پہنچانے کے مقصد سے اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا ( سڈبی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے پر گزشتہ روز نئی دلی میں دستخط کیے گئے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت سرکاری ای-بازار کے خصوصی اقدامات مثلاً وومنیا اور اسٹارٹ اپ رن وے کے فروغ کے لیے سڈبی متعلقین سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔ جی ای ایم اور سڈبی سیلرز کو گارنٹی شدہ معینہ مدت کے اندر ادائیگی کو یقینی بنانے ، بل میں رعایت  کے ذریعے کام کاجی سرمایہ کی دستیابی میں اضافہ کرنے اور استعمال کے آخری مقام کے کنٹرول کے ذریعے این پی اے پر قابو پانے کے اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی ای ایم کے سی ای او تلین کمار  نے بتایا کہ سڈبی جیسے مالیاتی اداروں کی شراکت داری ایم ایس ایم ایز بہت چھوٹی صنعتوں، اسٹارٹ اپس، کاری گروں، جو اب ایک کھلے شفاف اور ٹیکنالوجی کے ذریعے چلنے والے پلیٹ فارم پر سرکار کو اپنا مال بیج سکتے ہیں، تک رسائی کے لیے جی ای ایم کی کوششوں کے لیے ضروری ہے۔سرکاری ای-بازار  ان سیلرز کو بااختیار بنانا چاہتا ہے۔ وہ جی ای ایم کے پول اکاؤنٹس سے آٹو ڈیبیٹنگ کے ذریعے گارنٹی شدہ معینہ مدت کے اندر ادائیگی کرکے ابتدائی طور پر صرف سرکاری شعبے کے بینکوں  کے ساتھ ایم ایس ایم ایز کو بل میں رعایت کا انتخاب کرنے کا اختیار دے کر کام کاجی سرمایہ مہیا کرا کے، سیلر کی کارگزاری اور درجہ بندی کے مطابق کام کاجی سرمایے کی لاگت سے منسلک کرکے اور کام کاجی سرمایے کے قرضوں کے آخری استعمال تک قرض خواہ کو بہتر فہم  فراہم کراتے ہوئےیہ کام انجام دینا چاہتا ہے۔ اس سے ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون ملے گا۔

سڈبی کے چیئرمین اور ایم ڈی محمد مصطفی نے ایس ایچ جیز، خاتون صنعت کاروں، کاری گروں، این جی اوز، اسٹارٹ اپس اور سرکاری حصولیابی والے دیگر شعبوں  کی حالت بہتر بنانے اور موجودہ ایم ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے لیے جی ای ایم کی ستائش کی۔ ملک میں ایم ایس ایم ایز کے لیے مالی وسائل تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سڈبی کی مختلف کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامے سے شراکت دار ایجنسیوں کے اہلکاروں کو جی ای ایم کے خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے  صلاحیت سازی  کی جائے گی اور نیٹ ورکنگ ، ورک شاپس،  مارکیٹنگ تقریبات، ایوارڈ اور ایم ایس ایم ایز کی شناخت، ایس ایچ جیز خاتون صنعت کاروں ، کاری گروں، این جی اوز، اسٹارٹ اپس اور بہت چھوتی صنعتوں پرخصوصی توجہ کے ساتھ قیمت میں اضافے کی خدمات انجام دی جائیں گی۔

سڈبی کے ساتھ جی ای ایم کا مفاہمت نامہ  ملک میں ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کی ترقی میں تعاون کے لیے  مالیاتی اداروں کے ساتھ  اس کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کی جانب ایک اور قدم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3952


(Release ID: 1583622) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi