مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
آفات کے خدشات سے متعلق اٹلس کے بارے میں ای-کورس اور انگی کار مہم
Posted On:
29 AUG 2019 7:26PM by PIB Delhi
مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت( آزادانہ چارج) جناب ہردیپ ایس پوری نے آج یہاں ہندوستان کے آفات کے خدشات والے مقامات سے متعلق اٹلس (ولنریبلٹی اٹلس) سے متعلق ای-کورس اور بندوبست کی تبدیلی سے متعلق ایک مہم ‘انگی کار’ کا آغاز کیا۔
وزیراعظم کے ویژن کے پیش نظر انگی کار عوام میں بیداری پھیلانے اور آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعے پی ایم اے وائی(یو) کے تحت مکمل ہونے والے مکانات کے استفادہ کنندگان کے لیے پانی اور توانائی کے تحفظ ، فضلے کے بندوبست، صحت، شجرکاری، صفائی اور ستھرائی جیسے معاملات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سماجی رویوں میں تبدیلی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس مہم کاانہیں موضوعات پر کام کرنے والے دیگر وزارتوں کے مشنوں اور اسکیموں کے ساتھ تال میل کیا جائے گا۔ اس تال میل میں پی ایم اے وائی (یو) کے استفادہ کنندگان کے لیے خصوصی طور پر گیس کنکشن کے لیے اجولا اور صحت کے بیمے کے لیے آیوشمان بھارت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
پردھان منتری آواس یوجنا (یو) کے تحت1.12 کروڑ کے مطالبے پر تقریباً 88 لاکھ مکانات اب تک منظور کیے گیے ہیں۔ انگی کار کا مقصد مرحلے وار طریقے سے مشن کے تمام استفادہ کنندگان تک پہنچنا ہے۔ یہ مہم تمام نشانہ بند شہروں میں 150ویں گاندھی جینتی کے موقع پر یعنی 2 اکتوبر 2019 کو ابتدائی مرحلے کے بعد شروع کی جائے گی اور 10 دسمبر 2019 کو یوم انسانی حقوق کے موقع پر ختم ہوگی۔ اس مہم میں گھر گھر جانے کی سرگرمی اور وارڈ اور شہری سطح کی تقریبات شامل ہوں گی۔
آفات کے خدشات کی اٹلس سے متعلق ای-کورس مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر(ایس پی اے) ، نئی دلی اور بلڈنگ میٹریلس اینڈ ٹیکنالوجی پرموشن کونسل (بی ایم ٹی پی سی)، کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ ایک منفرد کورس ہے اور قدرتی آفات کے بارے میں بیداری اورسمجھ بوجھ پیدا کرتا ہے۔ مختلف خطرات (زلزلہ، طوفان، مٹی کے تودے گرنا اور سیلاب وغیرہ) کے سلسلے میں زیادہ خدشے والے علاقوں کی شناخت کرنے میں مدد کرتا ہے اور موجودہ مکانات کو درپیش خطرے کی ضلع وار سطح کو دکھاتا ہے۔ یہ ای-کورس آرکیٹیکچر، سول انجینئرنگ، شہری اور علاقائی منصوبہ بندی ، مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، تعمیراتی انجینئرنگ اور بلڈنگ و میٹریلس ریسرچ کے شعبے میں موثر اور کارگر آفات کو اثرات کو کم کرنے اور ان کے بندوبست کے لیے ایک آلہ ہوگا۔ ولنریبلٹی اٹلس آف انڈیا سے متعلق ای-کورس میں رجسٹریشن ایس پی اے کی ویب سائٹ www.spa.ac.in کے ذریعے کیا جائے گا۔
کنسٹرکشن ٹیکنالوجی انڈیا (سی ٹی آئی-2019) کے افتتاح کے دوران وزیراعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا (یو) کے استفادہ کنندگان کے لیے ‘زندگی گزارنے کی آسانی’ پرعمل کے لیے ہدایات دیں اور تمام تعمیراتی کاموں میں آفات سے تحفظ کے انتظامات کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سلسلے میں 100 دن کے ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر وزارت نے یہ اقدامات کیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3950
(Release ID: 1583589)
Visitor Counter : 228