امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ نے ‘مشن ملین ٹریز’مہم کی اختتامی تقریب میں حصہ لیا


انہوں نے بیٹری سے چلنے والی ماحول دوست بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جناب شاہ نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ کریانے کی اشیاء اور سبزیاں خریدتے وقت پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال سے گریز کریں

الیکٹرک موبلٹی کی پیش رفت میں گجرات ملک کی قیادت کرے گا:گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی

Posted On: 29 AUG 2019 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی29؍اگست2019؍دفعہ 370 کے مختلف ضابطوں کو ختم کئے جانے کے بعد جس سے جموں و کشمیر کو خصوی درجہ دیا گیا تھا، گجرات کے اپنے پہلے دورے پر مرکزی وزیر داخلہ نے آج  ‘‘مشن ملین ٹریز’’کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔اس کا اہتمام احمدا ٓباد میونسپل کارپوریشن نے کیا تھا۔یہ مشن جو 5جون 2019ء کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کیا گیا تھا، احمد آباد شہر میں 10,87,000درخت لگا کر مکمل کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ کیریانے کا سامان اور سبزیاں خریدتے وقت پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے سے گریز کریں۔لوگوں کو پیرس کے آب  وہوا کے معاہدے کی یاد دلاتے ہوئے جناب شاہ نے پوری دنیا میںCO2اور COگیسوں کے اخراج کے سبب اوزون پرت کے سکڑنے کے خطرے سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر بھائی مودی نے 2019ء میں دوبارہ اقتدار سنبھالتے وقت‘‘جل شکتی’’ کے لئے ایک علیحدہ وزارت تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا اس اقدام سے پوری دنیا کو آنے والے دنوں میں ماحولیات کے تحفظ کے مختلف محاذوں پر رہنمائی ملے گی، جن میں پانی کے تحفظ، پانی کے بچاؤ، گندے پانی کی صفائی اور آب پاشی سے متعلق اختراعات وغیرہ شامل ہیں۔

جناب شاہ نے شہر میں 8 اے سی الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور بیٹری کو چارج کرنے والے ایک اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا۔احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ احمد آباد نے اندرون ملک تیار کردہ بسوں کے ذریعے الیکٹرک موبلٹی میں قاعدانہ رول ادا کیا ہے۔انہوں نے شہری حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹیکنالوجیکل ضرورتوں کے بارے میں تیار رہیں ، مثلاً بیٹری کو تبدیل کرنے والے باصلاحیت مراکز کا قیام، جس سے وقت بھی بچے گا اور توانائی میں بھی کفایت پیدا ہوگی ۔

یہاں یہ بات یاد رکھنے کی کہ مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے پارلیمانی حلقے میں رہائشی سوسائٹیوں کے چیئرمینوں؍سیکریٹریوں کو ایک خصوصی خط لکھا ہے کہ وہ اپنی سوسائٹی میں کم از کم پانچ ایسے درخت لگائیں ، جن کی عمر 100 سال سے زیادہ ہوتی ہے۔ ان میں بنیان اور پیپل کے درخت شامل ہیں۔ متعلقہ چیئرمینوں ؍سیکریٹریوں کے رد عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ انہیں 3216 مثبت جواب ملے ہیں، جن میں سوسائٹیوں نے درختوں میں مسلسل پانی ڈالنے اور ان کی دیکھ ریکھ کا انتظام کرنے کی بات بھی کہی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب وجے بھائی روپانی نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ گجرات الیکٹرک موبلٹی کو آگے بڑھانے میں ملک میں قاعدانہ رول ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت احمدآباد میں 50الیکٹرک بسوں کی گنجائش نکالی گئی ہے،لیکن بہت کم وقت میں 500الیکٹرک بسیں اکیلے احمدآباد میں چلائی جائیں گی۔انہوں نے ہرے بھرے، صاف ستھرے ماحول دوست اور کثافت سے آزاد گجرات بنانے کا اعادہ کیا۔

جناب وجے بھائی روپانی نے یہ بھی مطلع کیا کہ الیکٹرک بسیں میک اِن انڈیا کے جذبے سے متاثر ہوکر اندرون ملک تیار کی گئی ہیں۔ اس موسم برسات میں مناسب مقدار میں بارش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب روپانی نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ریاست کی حکومت کی ڈیم ، تالاب اور پانی کے تحفظ کی دوسری متعدد کوششوں کے اس سال کی اچھی بارش کی وجہ سے بہتر  نتائج نکلنے شروع ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر احمدآباد کی میئر محترمہ بیجل پٹیل، گجرات کے وزیر داخلہ جناب پردیپ سنگھ جڈیجہ، گجرات کے وزیر زراعت جناب آر سی فالدو، گجرات کے مالیہ کے وزیر جناب کوشک بھائی پٹیل اور بہت سے دیگر معزز افراد بھی موجود تھے۔

 

********

U: 3935



(Release ID: 1583529) Visitor Counter : 76


Read this release in: Bengali , English , Hindi , Punjabi