نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
بھارت کو ہمیشہ قومی سلامتی کے خطرات سے ہوشیار رہنا چاہئے:نائب صدر جمہوریہ
ہمیں ہمیشہ دفاعی تیاری کو سب سے اوپر رکھنا چاہئے
Posted On:
29 AUG 2019 2:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍ اگست، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھارت کو ہمیشہ قومی سلامتی کے خطرات کی طرف سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ کیونکہ ملک تیزی سے فروغ پاتی ہوئی معیشت کے ساتھ ترقی کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے فروغ اور ترقی کے لئے ایک محفوظ اور سلامتی والا ماحول بنیادی شرط ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی دفاعی تیاری کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھنا چاہئے۔
آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم میں سوسائٹی فار ایپلائڈ مائیکروویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ ، سمیر کی الیکٹرو میگنیٹک پلس (ای ایم پی) اور ای ایم آئی تنصیبات کا دورہ کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ای ایم پی کی ٹیکنالوجی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے نظام میں رکاوٹ ڈالنے ، اس میں کمی پیدا کرنے اور تباہ کرنے کی صلاحیت کا حوالہ دیا۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ انسانی ہاتھوں کا بنایا ہوا یا قدرتی ای ایم پی وسیع جغرافیائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے اور ملک کی سلامتی اور اقتصادی خوش حالی کے لئے اہم عناصر میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور عالمی تجارت اور استحکام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ ملک مستقبل کے دفاعی نظام تیار کرے اور ای ایم پی کو روکنے والے بنیادی ڈھانچے قائم کرے تاکہ الیکٹرو میگنیٹک پلس ( ای ایم پی) کے حملے خطرات سے بچا جاسکے۔
جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سمیر اپنے ای ایم آئی ، ای ایم سی اور ای ایم پی کے شعبوں میں اپنے وسیع تجربات کے ساتھ اپنی مہارت کو دفاعی خدمات ، تعلیمی اداروں، سرکاری اور پرائیویٹ صنعتوں کے فائدے کے لئے استعمال کرسکتی ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے ریڈیو فریکوئنسی ؍ مائیکروویو ، الیکٹرو میگنیٹک انٹر فرینس، کمپیٹبلٹی اور پلس (ای ایم آئی ؍ ای ایم سی ؍ ای ایم پی) ، ملی میٹر ویو ٹیکنالوجی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں سمیر کی اہم تحقیق کے لئے اس کی ستائش کی۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت اور اختراعات ملک کے آگے بڑھنے کے لئے بہت بڑی اہمیت کی حامل ہیں، جن میں شمولیت والے اور پائیدار ترقی کی راہ کے لئے تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔
آندھرا پردیش کے سرکاری تیلگو زبان کے دن کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی مادری زبان یا آبائی زبانوں کو برقرار رکھنے ، ان کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پرائمری سطح تک تعلیم مقامی زبان میں دی جاسکتی ہے اور انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاستی حکومتوں کو اپنے تمام احکامات اور مواصلات مقامی زبانوں میں ہی جاری کرنا چاہئے۔
دفعہ- 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ایک داخلی انتظامی بندوبست سے متعلق ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور جنگ کا خواہش مند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی تو ہم اسے بھر پور جواب دیں گے۔
اس موقع پر آندھرا پردیش کے سیاحت ، کلچر اور نوجوانوں کی ترقی کے وزیر جناب متم سیتی سری نواس راؤ ، سمیر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلبھا رانا ڈے، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر بی سباراؤ اور بھارتی بحریہ کے عہد یدار موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-و ا- ق ر)
U-3927
(Release ID: 1583472)
Visitor Counter : 160