پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

ہائیڈروکاربن تلاش اور لائسنسنگ پالیسی سے متعلق اصلاحات کے تحت کھلے طریقے سے لائسنسنگ پروگرام کے لئے بولیاں لگانے کا چوتھا راؤنڈکل سے شروع ہوگا

Posted On: 26 AUG 2019 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،26؍اگست  : حکومت نے پچھلے پانچ برسو ںمیں  تلاش اورپیداوار( ای اینڈ پی ) شعبے میں بہت سی اصلاحات پرعمل کیاہے ۔ پچھلی نیو ایکسپلوریشن لائسنسنگ پالیسی ( این ای ایل پی ) کی جگہ ہائیڈروکاربن ایکسپلوریشن اینڈلائسنسنگ پالیسی ( ایچ ای ایل پی ) کی منظوری مارچ ، 2016میں دی گئی تھی اور نیشنل ڈاٹاریپوزیٹری ( این ڈی آر) کے ساتھ کھلے طریقے سے لائسنسنگ پروگرام ( اواے ایل پی ) کاسلسلہ جون ، 2017میں شروع کیاگیاتھا ۔ جس کا مقصد بھارت میں تلاش اور پیداوار ( ای اینڈ پی ) سرگرمی کی رفتارتیز کرناتھا۔ حکومت نے اواے ایل پی آرکے رواؤنڈتین کے تحت 87بلاکوں کے لئے لائسنس پہلے ہی جاری کردیئے ہیں ۔ یہ 87بلاک کل ملاکر 118280مربع کلومیٹر رقبے کا احاطہ کرتے ہیں ۔ ان کے لائسنس سرکردہ ای اینڈپی کمپنیوں کو دیئے گئے ہیں ۔

حکومت نے تیل اورگیس کے سلسلے میں درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے اور ای اینڈ پی سرگرمیوں کی رفتارتیزکرنے کے اپنے پختہ ارادے کے تحت 2فروری 2019کو اس سیکٹرکے سلسلے میں مزید پالیسی اصلاحات کو مشتہر کیاتھا ۔ان اصلاحات کا مقصد تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ، ایسے علاقوں میں جہاں اب تک تلاش کی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی ہیں اندرون ملک اور بیرون ملک سرمایہ کاری کو راغب کرنااور منظوری کے طریقہ کارکو معقول  اور آسان بناکر کاروبار کرنے کے عمل کو فروغ دیناہے ۔

اب حکومت نے 27اگست ،2019سے بین الاقوامی مسابقت کاروں کے لئے نیلامی کاچوتھاراونڈشروع کیاہے ۔اس نیلامی کو نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک کے تحت انجام دیاجائے گا۔ اس کے تحت 7بلاکوں کو جن کا رقبہ تقریبا 18500مربع کلومیٹرہے نیلامی کے لئے پیش کیاجائے گا۔ یہ سب کے سب 7بلاک بولی لگانے والوں کی طرف سے دلچسپی کی دستاویزات پیش کئے جانے پرمبنی ہیں ۔

بھارت میں تیل کی تلاش کے علاقے کو جو 2017میں 90000مربع کلومیٹرتھا بڑھا کر 210000مربع کلومیٹرکردیاگیاہے ۔ یہ اضافہ نیلامی کے تین ادوارکے بعد کیاگیاہے ۔

نوٹس انوائٹنگ آفر( این آئی او) کے اجرأ کے ساتھ بولی لگانے والے نیشنل ڈاٹاریپوزیٹری ( این ڈی آر) میں فراہم بلاکوں کے  لئے معلومات کاجائزہ لے سکتے ہیں ۔بولی لگانے والے اپنی پیشکش ای ۔ بڈنگ پورٹل پرآن لائن بھیج سکتے ہیں جس کاسلسلہ 27اگست ، 2019سے شروع ہوگااوربولی لگانے کا دور31اکتوبر، 2019میں دن میں 12بجے تک جاری رہے گا۔ یہ بلاک تین طاسوں میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

پانچویں راونڈکے لئے دلچسپی کی دستاویزات داخل کرنے کا سلسلہ 30نومبر ، 2019تک جاری ہے  جب کہ چھٹے دورکے سلسلے میں دلچسپی کی دستاویزات یکم دسمبر ،2019سے 31مارچ ، 2020بھیجی جاسکتی ہیں ۔

بولی لگانے کے چوتھے دورکے لئے جن بلاکوں کو نیلامی کے لئے رکھاگیاہے ان کی  تفصیلات

(تمام بلاک زمین پرہیں )

نمبرشمار

بلاک کانام

طاس  

طاس  زمرہ

ریاست

رقبہ

 ( مربع کلومیٹر)

 
 

1

وی این -اواین ایچ پی  2019/1

وندھیان

زمرہ –II

مدھیہ پردیش

2,730.73

 

2

وی این – اواین ایچ پی -2019/2

وندھیان

زمرہ –II

مدھیہ پردیش

3,077.65

 

3

وی این –اواین ایچ پی -3/2019

وندھیان

زمرہ-II

مدھیہ پردیش

3,097.17

 

4

بی پی –اواین ایچ پی -1/2019

بنگال  پورنیا

زمرہ -III

مغربی بنگال

3,130.91

 

5

وی این –اواین ایچ پی -4/2019

وندھیان

زمرہ-II

مدھیہ پردیش

2,932.74

 

6

وی این –اواین ایچ پی -5/2019

وندھیان

زمرہ -II

مدھیہ پردیش

1,421.66

 

7

آرجے –اواین ایچ پی -2019/1

راجستھان

زمرہ -I

راجستھان

2,118.83

 
 

کل رقبہ

     

18,509.69

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

***************

…………………………

 

 ( م ن ۔ج ۔ع آ)

 

U-3873

 

 

 

 

 



(Release ID: 1583093) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi