پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

26اگست 2019 کو سی جی ڈی کی بولی کے 10ویں راؤنڈ کے لئے کام کے آغاز کی تقریب

Posted On: 23 AUG 2019 4:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 23/اگست۔ 2018-19 کے دوران پی این جی آر بی نے سی جی ڈی بولی کے نویں اور دسویں راؤنڈ کے تحت سٹی گیس ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کو فروغ دینے کے لئے 136 جغرافیائی علاقوں میں ٹھیکے دینے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ دسویں راؤنڈ کے بعد 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 400 سے زیادہ اضلاع میں 53 فیصد جغرافیائی علاقے اور بھارت کی 70 فیصد آبادی کو سی جی ڈی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی۔

سی جی ڈی کی بولی کے نویں راؤنڈ کے کام کے آغاز  اور سی جی ڈی بولی کے دسویں راؤنڈ کے آغاز پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 نومبر 2018 کو افتتاح کیا تھا۔ یکم مارچ 2019 کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر میں منعقد ایک تقریب میں دسویں سی جی ڈی بولی کے راؤنڈ کے تحت 50 جی اے کے لئے کامیاب اکائیوں کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر نے لیٹر اور انٹینٹ تقسیم کئے تھے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 26 اگست 2019 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں سٹی گیس ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کو فروغ دینے کے خاطر دسویں سی جی ڈی بولی راؤنڈ کے تحت 50 جی اے مختص کرنے کے لئے کام کا آغاز کریں گے۔ یہ جی اے 3500 سے زیادہ سی اے جی اسٹیشنوں، 2 کروڑ پی این جی کنکشنوں اور 58000 پی این جی کنکشنوں کے لئے ایک 8 سالہ پروگرام شروع کرے گا۔ امید ہے کہ ان جی ایز سے 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور ملک میں قابل قدر راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ و ا۔م ر

UN-3843



(Release ID: 1582782) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi