وزارت خزانہ

موروثی تنازعات کے حل کی اسکیم مشتہر


یکم ستمبر، 2019 سے عمل در آمد شروع کیا جائے گا

حکومت کو ٹیکس دہندگان کی بڑی تعدادسے اپنے موروثی سروس ٹیکس اور مرکزی ایکسائز کے زیر التوا معاملات میں نمٹانے کی توقع

Posted On: 22 AUG 2019 7:46PM by PIB Delhi

نئی دلّی، `22 اگست /  وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر 2019-20 میں سب کا وشواس۔ موروثی تنازعات کے حل کی اسکیم کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ یہ اسکیم اب مشتہر کی گئی ہے اور یکم ستمبر، 2019 سے اس پر عمل در آمد شروع ہو جائے گا۔ یہ اسکیم 31 دسمبر، 2019 تک جاری رہے گی۔ حکومت کو توقع ہے کہ ٹیکس دہندگان کی بڑی تعداد اپنے موروثی سروس ٹیکس اور ایکسائز کے زیر التوا معاملات  جو کہ اب جی ایس ٹی کے تحت  لائے گئے ہیں، کو بند کرانے کے لئے اب جی ایس ٹی پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔

            اس اسکیم کے دو اہم جزو ہیں تنازعات کا حل اور عام معافی۔  تنازعات کے حل کے جزو کا مقصد سروس ٹیکس اور ایکسائز سے متعلق معاملات جو کہ اب  جی ایس ٹی کے تحت آ گئے ہیں، مختلف شکلوں میں قانونی چارہ جوئی کے لئے زیر التوا ہیں، انہیں حل کرنا ہے۔ اسکیم کی عام معافی کا جزو ٹیکس دہندگان کے لئے بقایہ ٹیکس اور قانون کے تحت دیگر بقایہ جات ادا کر کے گلو خلاصی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اسکیم کا سب سے پُر کشش پہلو یہ ہے کہ یہ اسکیم یہ تمام زمروں میں ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ادائیگی میں وافر  رعایت  فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سود، جرمانہ، محصول  سے مکمل طور پر معافی کی گنجائش کی حامل بھی ہے۔ اس طرح کے تمام معاملات میں کسی بھی قسم کے سود، جرمانہ اور محصول کی کوئی دیگر زمہ داری عائد نہیں ہو گی۔ اسکیم کے تحت قانونی چارہ جوئی سے مکمل معافی بھی دی گئی ہے۔

            فیصلے یا اپیل کے لئے تمام تر زیر التو امعاملات میں یہ اسکیم مانگی گئی ڈیوٹی سے 70 فیصد کی  رعایت  فراہم کرتی ہے بشرطیکہ یہ 50 لاکھ روپئے یا اس سے کم اور اگر یہ رقم 50 لاکھ سے زائد ہے تو 50 فیصد کی  رعایت  فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح کی رعایت زیر تحقیق معاملات اور زیر آڈٹ معاملات کے لئے بھی دستیاب ہے، جب کہ واجب ڈیوٹی کی مقدار طے ہو اور فریق کو اس کی اطلاع ہو یا اس کے ذریعہ 30 جون، 2019 سے قبل اقبالیہ بیان دیا گیا ہو۔ مزید بر آں، جن معاملات میں مانگی گئی ڈیوٹی مصدقہ ہو،جہاں کوئی اپیل زیر التوا نہ ہو، مصدقہ ڈیوٹی کی رقم پر 60 فیصد کی رعایت کی گنجائش ہے، بشرطیکہ یہ   رقم 50 لاکھ روپئے یا اس سے کم ہے۔یہ رعایت 40 فیصد ہے ہے اگر مصدقہ ڈیمانڈ ڈیوٹی کی رقم 50 لاکھ روپئے سے زائد ہے۔  آخر میں، رضا کا رانہ طور پر اعلان پر اسکیم سے استفادہ کرنے والے فرد کو صرف اعلان کردہ مکمل رقم ہی ادا کرنی ہو گی۔

            اس اسکیم کا مقصد ٹیکس دہندگان کی تعداد کو ممکنہ طور پر موروثی ٹیکس کے تنازعات سے راحت دلانا ہے، اس کے تحت ٹیکس دہندگان کو دی گئی راحت وافر ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر چھوٹے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس انتظامیہ سے ان کے زیر التواء موروثی ٹیکس معاملات سے نجات دلانا ہے۔ حکومت ٹیکس دہندگان اور تمام متعلقین سے سب کا وشواس۔ موروثی تنازعات حل اسکیم، 2019 سے استفادہ کرنے اور ایک نئی شروعات کو کامیاب بنانے کے لئے اپیل کرتی ہے۔

           

۔۔۔۔۔۔

U.3834


(Release ID: 1582733) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi