سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے کانپور میں’’نوتشکیلشدہ جدیدترین ایلمکومصنوعی عضو بندی واعضا ٔ کی اصلاح کے مرکز ‘‘ کا افتتاح کیا


ایک ہزار 794 معمر شہریوں اور 770 دِویانگ جَنوں کو امدادی آلات ومصنوعی اعضا ٔ تقسیم کئے گئے

प्रविष्टि तिथि: 22 AUG 2019 5:44PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  23 اگست ۔سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج کانپور ،اترپردیش  میں   ایلمکو ہیڈ کوارٹر ز  کے نوتشکیل شدہ  ایلمکو  اعضا کی اصلاح  اورمصنوعی عضو بندی   کے مرکز  ( اے او پی سی ) اور رہائشی  کمپلیکس  بلڈنگ  کا افتتاح کیا۔ ایلمکو کانپور کے احاطے  میں   ’’ میک ان انڈیا ‘‘  کے تصور  کو عملی شکل دی جارہی ہے ۔ ایلمکو کے  جدید کاری کے منصوبے کے تحت دو پروجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں۔

          افتتاحی خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ  2014سے قبل دویانگ جنوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی تھی۔  آج دویانگ طلبا  بیرونی ممالک میں  بھی  تعلیم حاصل کرنے کے لئے وظائف حاصل کررہے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ 6سال سے کم عمر کے سماعت سے  محروم  2022  بچے  سرکارکی اسکیموں سے استفادہ  کررہے ہیں اور اب وہ سننے  بھی لگے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ جلد ہی ایلمکو  گلے کے کینسر  کے مریضوں کے لئے ’’  وائس باکس ‘‘ تیار کرنے کے لئے  ٹی او ٹی  کرے گا  اور پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے بعد  گلے کی یہ مصنوعی عضو بندی  عوام کے لئے  تقریباََ تین ہزار روپے  کی قیمت  میں دستیاب ہوگی۔انہوں  نے  ایلمکو کے ملازمین   کی سبکدوشی کے بعد بیمہ اسکیم  کی حد تین لاکھ روپے سے بڑھاکر  چھ لاکھ روپے اور ان کی میڈیکل تعطیلات  کو 90دن سے بڑھاکر  180 دن کئے جانے کا اعلان کرکے  انہیں  پیشگی  دیوالی کا تحفہ دیا ہے ۔

          معذور افراد  کے تفویض  اختیارات کے محکمے  کی سکریٹری  محترمہ شکنتلا ڈی گاملن  نے  اپنی ابتدائی تقریر میں  کہا کہ ایلمکو کی جدید کاری سے  خطے کے  معذور افراد  جدید باز آبادکاری کی سہولیات حاصل کرسکیں گے ۔

          اکبر پور حلقہ  انتخاب سے  رکن پارلیمنٹ جناب دویندر سنگھ’  بھولے ‘   کانپور نگر  کے رکن پارلیمنٹ جناب ستیہ دیو پچوری ،جناب مہیش ترویدی ایم ایل اے    اور ریاست اترپردیش کی وزیر  جنا ب نیلما کٹیار  ،اترپردیش  کے کابینہ  کی وزیر  محترمہ کمل رانی ورون  ، جناب ابھیجیت سنگھ سانگا ایم ایل اے  ، جناب بھگوتی پرساد ایم ایل اے ، معذور افراد  کے تفویض  اختیارات کے محکمے  کی سکریٹری  محترمہ شکنتلا ڈی گاملن   اور ایلمکو  کے سی ایم ڈی  جناب ڈی آرسرین  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

          اس تقریب کے دوران  سماجی انصاف اورتفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر نے تمثیلی  دھات کے ڈھانچے   ’سوا ولمبن  ٹری ‘  کی بھی نقاب کشائی کی  ، جو کہ  ڈی  ای پی ڈبلیو  ڈی     کے لوگو  سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے جو کہ  دویانگ جنو  ں  کو تفویض  اختیارات اور   ان کے وقار کو ظاہر کرتا ہے ۔

          سال  2013  میں  اپنے 40  برسوں  سے زیادہ  (اس کا قیام سال  1972 میں عمل  میں آیا تھا) کے مشاہدے اور گزشتہ تجربات  کے ساتھ  ایلمکو نے  اپنی سہولیات  کو اپ گریڈ کرنے    ،تشکیل نو اور  جدید کاری کی ضرورت  محسوس کی ۔ کیونکہ  ایلمکو کے  بنیادی ڈھانچے سے متعلق وسائل  مثلاََ پلانٹ  /  مشینری ،  سول  تعمیر ، بجلی کا کام ،  مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی  ،  پروڈکٹ  پروفائل وغیرہ  اپنی مدت پوری کرچکے تھے اور بےکار ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ  یہاں پر انسانی وسائل  بھی ناکافی اور نامناسب تھے۔

          سال 2014  میں  نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایلمکو کی جدید کاری کے پروجیکٹ پر تیز رفتار  سے کام ہونے لگا اور جولائی  2015  میں   حکومت  ہند نے جدید کاری کے پروجیکٹ کے لئے  338  کروڑروپے  کی تخمینہ  لاگت منظورکی ۔اس سلسلے میں  14 اکتوبر 2014  کو سنگ بنیاد رکھے جانے  کے فوراََ بعدپلانٹ اور مشینری  کے لئے منصوبہ بندی کا کام شروع کیا گیا ۔ مجموعی  طور پر 338.04  کروڑروپے کے  بجٹ  میں سے اب تک تقریباََ 115 کروڑروپے  ( 33فیصد  ) استعمال کئے جاچکے  ہیں ۔ مجموعی امدادی بجٹ   میں  200 کروڑروپے  وزارت کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے اور بقیہ 138 کروڑروپے  کی رقم کا انتظام  ایلمکو اپنی اندرونی آمدنی سے کرے گا۔

          مالی  سال  19-2018  میں   ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کی فیاضانہ  امدادسے  ایلمکو نے    341.87  کروڑروپے  کا کاروبار کیا جبکہ سال 18-2017  میں اس کا کاروبار 228.50 کروڑروپے کا تھا اور اس نے  75.29  کروڑروپے  فاضل  کمائے جبکہ  سال  18-2017  میں  اس نے  50.79  کروڑروپے فاضل کمائے تھے۔  اخراجات اور آمدنی  کے اضافہ  کا  75.29  کروڑروپیہ  استعمال کے لئے اور کارپوریشن  کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے   ریزرو اور فاضل  کھاتے میں  ڈال دیا  گیا۔

          معذورافراد کو ایک  بااختیار اور باوقار زندگی گزارنے کے لئے  انہیں مساوی مواقع  فراہم کرانے کے مقصدسے  ایک مزید شمولیت والا معاشرہ  تیار کرنے کے لئے  مصنوعات کے اپ گریڈیشن   کے ساتھ ساتھ  جدید ٹکنالوجی کی ضرورت  تھی۔ ملک کے  اور خصوصی  طور پر اترپردیش کے جسمانی طور پر معذور   افراد  ایلمکو کانپور میں قائم کی گئی نئی افتتاح شدہ   اے پی او سی  سہولت سے  فائدہ حاصل کریں گے۔

          ابتد ا  میں  ایلمکو مصنوعی عضو بندی اور اعضا کی اصلاح کے مرکز ( اے پی اوسی ) کو تقریباََ  20 سال قبل  448 مربع  میٹر  کے  رقبے میں تعمیر کیا گیا تھا،ایک جدید ترین   اے پی او سی   (ایلمکومصنوعی عضو بندی  اور اعضا کی اصلاح کا مرکز ) کی تشکیل  کی اپنی کوششوںکو آگے بڑھانے کے لئے موجودہ  ڈھانچے کی تشکیل نو کا تصور کیا گیا اور جدید ترین  مشینری   کو لگانے کے لئے  مناسب توسیع  اور مصنوعی عضو بندی اور اعضا کی اصلاح   کا جائزہ  لینے  اور مناسب  مصنوعات  تیار کرنے  کے لئے جدید ترین  تکینک  کی ضرورت  محسوس کی گئی ۔

          جدید بنائے گئے اے پی اوسی سے ایک ہی چھت کے نیچے مصنوعی عضو بندی اعضا کی اصلاح اور آڈیو لوجی  سے متعلق  باز آبادکاری کے  عالمی معیار کے مطابق سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہاں پر مردو خواتین  ،دویانگ جنو ں کے لئے دو علیحدہ   علیحدہ  اوپی ڈی کمرے  اور جی اے آئی ٹی  تربیتی یونٹ  ،کانفرنس  اورٹریننگ روم ہیں ۔مستقبل  کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہاں پر ایک جدید رئیل ٹائم جی اے آئی ٹی  تجزیاتی تجربہ گاہ  فٹ کئیر یونٹ   ،سلیکون   کاسمیٹک ریسٹوریشن لیب   ،مایو الیکٹرک لیب  ،  ہینڈ اسپلنٹنگ   اور اسپائنل  آرتھوٹک لیب کا انتظام ہے ۔ تشکیل نو اور  توسیع  پرآنے والی  مجموعی تعمیراتی لاگت تقریباََ  4.05  کروڑروپے ہے ۔ جدید ترین  اے پی او سی  مقامی اور علاقائی دویانگ جنوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور ان کی خدمت کرنے کے لئے  بہتر انتظامات کرے گا۔

          ایلمکو  کانپور  فیکٹری کے احاطے کے قریب  نرامئو  میں نئی  ٹاؤن شپ  تعمیر کی گئی ہے ۔ زمین کا رقبہ  1800  مربع  میٹر (تقریباََ ) ہے ۔  ٹاؤن شپ ایک کثیر منزلہ عمارت ہے ،جس میں تین قسم ک فلیٹ  اور کل  24  اپارٹمنٹ ہیں ۔ اس بلڈنگ  میں  بارش کا پانی  جمع کرنے کا نظام اور سیوریج ٹریٹمنٹ  پلانٹ موجود ہے ۔ یہاں پر ہر ایک منزل پر لفٹ سے پہنچنے کا انتظام ہے  اور یہاں کے ٹوائلیٹ   معذور افراد کے موافق ہیں۔

          آج  حکومت ہند کی سماجی  انصاف اورتفویض  اختیارات کی وزارت  کی راشٹریہ  ویوشری  یوجنا  کے تحت   1794 معمر شہریوں  (بی پی ایل                                                         زمرہ )  اور اے ڈی آئی پی کے تحت 770 دویانگ جنوں   کو امدادی  سامان اور آلات  تقسیم کئے گئے  ۔ تقسیم  کئے جانے واے آلات  کی تخمینہ قیمت اے ڈی  آئی پی اسکیم کے تحت  67.09  لاکھ روپے اور آر وی وائی   کے تحت  1.17  کروڑروپے  ہے ۔

مذکورہ دونوں اسکیموں کے تحت مجموعی طور پر  2564استفادہ  کنندگان کو کل 5152 امدادی  سامان اورآلات تقسیم کئے گئے ۔ جن کی قیمت  1.84 کروڑروپے ہے۔ ان استفادہ کنندگا ن کی شناخت 24جولائی 2019سے  31  جولائی  2019 تک  اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت  کانپور ضلع میں   ایلمکو  کے ذریعہ  6  مقامات پر جائزہ کیمپ لگاکر  اور آر وی وائی کے تحت  5 اگست 2019 سے  14  اگست 2019 تک ضلع انتظامیہ کانپورکےتعاون سے جائزہ کیمپ لگاکر کی گئی ۔

استفادہ کنندگان کو مختلف امدادی اشیا اور آلات فراہم کرائے گئے جن میں شامل ہیں:

آر وی وائی اسکیم کے تحت معاون اشیا اورامدادی آلات :

538    وھیل چیئر

24      بیساکھیاں

1510  واکنگ اسٹک

1265  کان کے پیچھے لگانے والی  ڈجیٹل ہئیرایڈ مشینیں

93      تپائی

63      چوپایہ   (ٹیٹراپوڈ )

42      واکر (فولڈنگ)

1354  عینک 

263    جبڑے 

اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معاون اشیا اور امدادی آلات:

جسمانی طور پر معذورافراد  کے لئے :

463    ٹرائی سائیکلیں

71      وھیل چیئر ز

380    بیساکھیاں 

238    واکنگ اسٹک 

9        رولیٹرز

آنکھوں سے معذور افراد کے لئے :

37      اسمارٹ  کین

18      اسمارٹ فون

1        ٹیبلیٹ

1        ڈیزی  پلئیر

5        بریل کین(فولڈنگ)

115    کان کے پیچھے لگائی جانے والی ڈجیٹل ہیئرنگ ایڈ مشینیں اور

14      دماغی  طور پر کمزور بچوں کے لئے  ایم ایس آئی ای ڈی  کٹ ( ملٹی سینسری  انکلوسو  ایجوکیشنل کٹ

5        سی  پی چئیر

1        اے ڈی ایل کٹ (جزام سے متاثرہ افراد کے لئے کٹ

60      مصنوعی  عضو بندی اوراعضا کی اصلاح سے متعلق آلات ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E5E6.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020TUE.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JGJM.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ا گ ۔رم

U-3835


(रिलीज़ आईडी: 1582727) आगंतुक पटल : 172
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी