نیتی آیوگ
نیتی آیوگ پانی کے جامع بندوبست انڈیکس 2.0سے متعلق رپورٹ جاری کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
22 AUG 2019 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22؍اگست۔ نیتی آیوگ کل نئی دلی میں پانی کے جامع بندوبست انڈیکس (سی ڈبلیو ایم آئی 2.0) کا دوسرا دور جاری کرے گی۔اس کا جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اورنیتی آیوگ کے چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار کی طرف سے آغاز کیا جائے گا۔
جل سنچے سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے جذبے سےتحریک پاکر جل شکتی کی وزارت نے یکم جولائی 2019 کو256ضلعوں میں 1592 واٹر اسٹریس بلاکوں میں پانی کے تحفظ اور پانی کی سکیورٹی کے لئے ایک مہم جل شکتی ابھیان شروع کیا تھا تاکہ پانی کے تحفظ کے طریقۂ کار کو یقینی بنایا جا سکے۔ جل شکتی وزارت کی کوششوں کو فروغ دینے کے لئے نیتی آیوگ نے پانی کے جامع بندوبست انڈیکس ( سی ڈبلیو ایم آئی 2.0) کا دوسرا راؤنڈ تیار کیا ہے۔
سی ڈبلیو ایم آئی پانی کے وسائل کے مؤثر بندوبست میں ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اس کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم وسیلہ ہے۔ یہ دیہی ترقی کی وزارت، جل شکتی کی وزارت اور تمام ریاستوں و مرکز کے انتظام والے علاقوں کے اشتراک سے پانی کا ڈاٹا جمع کر کے کیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا عمل ہے۔ یہ انڈیکس متعلقہ مرکزی وزارتوں اور محکموں اور ریاستوں کیلئے بھی ایک سودمند معلومات فراہم کرے گا، جس سے وہ پانی کے وسائل کے بہتر بندوبست کے لئے مناسب حکمت عملیاں نافذ کئے جانے کے علاوہ ان حکمت عملیوں کو تشکیل دے سکیں گی۔
نیتی آیوگ نے پہلی بار 2018 میں پانی کےجامع بندوبست کے انڈیکس کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد ریاستوں میں تعاون ا ورمقابلے کا احساس پیدا کرناتھا۔ اس رپورٹ کو کافی حد تک تسلیم کیا گیا ہے اور ریاستوں کو قابل کارروائی گائڈنس فراہم کی گئی، جہاں وہ مستقبل کے لئے پانی کو بچانے پر توجہ دینے کے لئے بہتر کام کر رہی ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ح ا ۔ک ا
3825U-
(रिलीज़ आईडी: 1582672)
आगंतुक पटल : 80