عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

اعلیٰ سطحی تقرر ات کو کابینہ کمیٹی کی منظوری

Posted On: 21 AUG 2019 9:06PM by PIB Delhi

نئی دلّی، `21 اگست / کابینہ کی تقرر کمیٹی نے جناب راجیو گابا، آئی اے ایس (جھار کھنڈ 1982:) کو 30 اگست، 2019 سے دو سال کی مدت یا اگلے حکم تک، جو بھی پہلے واقع ہو، کے لئے کابینہ سیکریٹری مقرر کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی تقرر کمیٹی نے جناب راجیو گابا،آئی اے ایس (جھار کھنڈ 1982:)  کو ان کے ذریعہ عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے کابینہ سیکریٹریٹ میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر کیا ہے۔ یہ ذمہ داری ان کے ذریعہ کابینہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے تک کے لئے ہے۔

2۔         جناب اجے کمار، آئی اے ایس (کیرل 85:) دفاعی پیداوار کا محکمہ، وزارت دفاع کو وزارت دفاع کے محکمہ دفاع کا سیکریٹری مقرر کیا گیاہے۔ یہ تقرر جناب سنجے مترا، آئی اے ایس (مغربی بنگال 82:)  کی مدت کار مکمل ہونے پر عمل میں آیا ہے۔

3۔         جناب برج کمار اگروال، آئی اے ایس (ہماچل پردیش 85:)موجودہ کیڈر میں کو لوک پال کا سیکریٹری مقرر کیاگیا ہے۔ یہ تقرر حکومت ہند کے سیکریٹری کے مساوی ہو گا۔

4۔         جناب سبھاش چندر، آئی اے ایس (کرناٹک 86:) اسپیشل سیکریٹری، محکمہ دفاع، وزارت دفاع کو دفاعی پیداوار کے محکمے کا سیکریٹری مقرر کیا گیاہے۔ یہ تقرر جناب اجے کمار، آئی اے ایس (کیرل 85:) کو محکمہ دفاع، وزارت دفاع کا سیکریٹری مقرر کئے جانے کا باعث نشست خالی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.3811

م۔ ر۔ ر۔



(Release ID: 1582597) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi