وزارت دفاع

بھارت اور سری لنکا کے کوسٹ گارڈس نے سمندری مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں تعاون کو مستحکم بنانے سے اتفاق کیا ہے

Posted On: 20 AUG 2019 7:30PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  21 اگست ۔بھارت کے کوسٹ گارڈ نے آج یہاں  کوسٹ گارڈ کے صدر دفتر میں سری لنکا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ  (ایچ ایل ایم ) کی ۔ بھارتی ٹیم کی قیادت کو سٹ  گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل ،کے نٹراجن  کررہے تھے ،جبکہ سری لنکا کے  وفدکی رہنمائی  وہاں کے ریئر ایڈمرل سمانتھا وملاتھنگے  کررہے تھے۔یہ میٹنگ  دونوں ملکوں کے درمیان دستخط شدہ اس مفاہمت نامے کے ضابطوں کے تحت ہوئی، جس کا مقصد سمندر میں بین قومی،  غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کرنے کے لئے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پُر تعاون  تعلقات  قائم کرنا ہے۔میٹنگ کے دوران طرفین  نے تحفظ اور سکیورٹی سے متعلق بہت سے سمندری مسائل  پر توجہ دینے کے لئے تعاون کو مستحکم بنانے سے اتفاق کیا۔

          منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دوکشتیوں کو سری لنکا کی طرف سے پکڑے جانے کا معاملہ ،جو  مفاہمت نامے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی کوسٹ گارڈ کی طرف سے معلومات کے تبادلے پر مبنی تھا،اسے  سمندر میں  پیدا ہونے والے حالات سے نمٹنے کے لئے تعاون کرنے کے سلسلے میں   ایک اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا گیا۔بھارتی کوسٹ گارڈ کی طرف سے سری لنکا کے کوسٹ گارڈس کی مسلسل  صلاحیت سازی ،  سری لنکا کے کوسٹ  گارڈس کی تربیت  اور ہمہ قومی فورموں  می باہمی تعاون جیسے  معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طرفین نے اس پررضامندی کا اظہار کیا۔

          سری  لنکا کوسٹ گارڈ س  کا چار افراد پر مشتمل ایک وفد  بھارت کے سرکاری دروے پر ہے ۔ یہ دورہ 19  اگست سے 23  اگست تک جاری رہے گا۔

 

 

م ن ۔ج ۔رم

U-3794



(Release ID: 1582483) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi