وزارت سیاحت

 سیاحت کے وزیروں کی قومی کانفرنس نئی دہلی میں  کامیاب انعقاد کے بعد اختتام پذیر


سیاحت کے وزیر نے بے مثال بھارت کی ہندی میں نئی ویب سائٹ لانچ کی: عربی، چینی اور اسپینی زبانوں میں اگلے مہینے لانچ کی جائے گی

Posted On: 20 AUG 2019 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍اگست،سیاحت کے وزیروں کی ایک روزہ قومی کانفرنس آج نئی دہلی میں کامیاب انعقاد کے بعد  اختتام پذیر ہوئی۔ سیاحت کی مرکزی وزارت کے ذریعے منعقد اس کانفرنس کا افتتاح سیاحت اور کلچر کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کیا۔ اس کانفرنس میں 19 ریاستوں کے سیاحتوں کے وزیر ، سیاحت کے سکریٹریوں اور  ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقو کے سینئر عہدیدارو ں نے شرکت کی اور سیاحت  کی ترقی اور فروغ  سے متعلق  مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر  تقریر کرتے ہوئے سیاحت کے وزیر  نے  بھارت میں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے لئے  مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل  پر زور دیا۔کسی  چیز کے بارے میں تصور کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ  ہمیں  غیر ملکی سیاحوں کے ذہنوں میں بھارت کے تصور کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جس سے ہمیں سیاحت کے فروغ  کے لئے اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے ریاستوں سے کہا کہ وہ  اپنی اپنی ریاستوں میں سروے کریں تاکہ اس بات کو سمجھا جاسکے کہ غیر ملکی سیاحت بھارت کے بارے میں کیا گمان رکھتے ہیں اور  اگر ان کے ذہنوں میں کوئی منفی  تصور  ہے تو اس کو ختم کرنے کے لئے  کام کیا جانا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ہم سب کو مل کرملکی اور غیر ملکی   سیاحوں کی  تعداد  اگلے پانچ برس میں دوگنا کرنے کے  وزیراعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے  کوششیں کرنی چاہئے۔

سیاحت کے وزیر نے آج کانفرنس میں بے مثال بھارت کے ایک نئے ہندی پورٹل کا آغاز کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  بے مثال بھارت کی نئی ویب سائٹ کا  عربی، چینی  اور اسپینی زبانوں کا ورژن اگلے مہینے لانچ کیا جائے گا۔ بے مثال بھارت کی نئی ویب سائٹ پچھلے سال 14 جون کو لانچ کی گئی تھی۔ اس کے لانچ  کے بعد سے  اب تک 8584928 افراد  اس کا استعمال کرچکے ہیں۔

شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب پٹیل نے  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ  اپنے اپنے سیاحتی مقامات  کے لئے  اے ایس آئی  کی مدد سے  وراثتی مقام  کی تجویز پیش کرنے کے لئے  یونسکو کے ضابطوں پر عمل کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  ہمارے  قدرتی مقامات میں زبردست  صلاحتیں موجود ہیں اور ہمیں اس سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مہم جوئی کی سیاحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں رات کے وقت سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر  ثقافت کی وزارت نے  ملک بھر میں 10 تاریخی مقامات کو  رات 9 بجے تک  کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اہم تاریخی مقامات کو  سیاحوں کے لئے  دیر رات تک کھولیں۔

 وزیرموصوف نے  بے مثال بھارت سیاحتی سہولت کار سرٹیفکٹ (آئی آئی ٹی ایف سی)  پورٹل کا بھی  اجراء کیا ۔ آئی آئی ٹی ایف سی پروگرام حکومت ہند کی  وزارت سیاحت  کا ایک ڈیجیٹل اقدام ہے اور یہ  بھارت کی تیزی سے پھیلتی ہوئی  سیاحتی صنعت  کا ایک حصہ بن چکی ہے۔

سیاحت کے وزیر  نے  آج کانفرنس میں تین نئے  مفاہمت نامے  اور  پانچ نئے  لیٹر آف انٹینٹ  تاریخی مقامات کے متروں کے حوالے کئے۔

اس کانفرنس نے  حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے لئے  ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  نئے اقدامات  اور  مجوزہ  پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  مندرجہ ذیل موضوعات پر ان کی رائے جاننے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

  1. ویب سائٹ پر مبنی  ایپلی کیشن کے ذریعے سیاحت سے متعلق خدمات  کی معلومات سمیت  ایک ہی جگہ سے تمام معاملات حل کرنے کا نظام قائم کرنا اور ٹوئیٹر اور  سیاحتی ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات کے ازالے کا نظام قائم کرنا۔
  2. ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعے  مہم جوئی پر مبنی سیاحت اور  ٹھہرنے اور ناشتہ کرنے کی سہولت  اور  گھروں میں ٹھہرنے کی اسکیم سے متعلق  رہنما خطوط  مرتب کرنا۔
  3. سودیش درشن اور پرساد اسکیم کے تحت  منظور شدہ پروجیکٹوں کی موجودہ صورت حال اور  سرکاری مالی بندوبست نظام کو  نافذ کرنا۔

کیرالہ اور سکم کی  ریاستی حکومتوں کی طرف سے  پریزنٹیشن دیئے جانے کے بعد ، جس میں سیاحت کے سیکٹر میں بہترین طریقہ کار  کو اجاگر کیا گیا، تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EIOK.jpg

(کلچر اور سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل  سیاحت کے وزیروں کی قومی کانفرنس میں سیاحت کے ریاستی وزیروں کے ساتھ )

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-و ا- ق ر)

U-3791



(Release ID: 1582471) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Bengali