وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے نئی دہلی میں ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ سے ملاقات کی

Posted On: 20 AUG 2019 4:16PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CG36.jpg

 

نئی دہلی،20؍اگست،میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگما نے  آج نئی دہلی میں  ماہی گیری ، مویشی پروری اور  ڈیری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے  ملاقات کی اور  ریاست میں  مویشی پروری  سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تبادلہ خیال کا خاص موضوع  خنزیر کے فروغ کا پرجیکٹ تھا، جسے  ریاستی حکومت  کے ساتھ ساتھ  نیشنل کو آپریٹو  ڈیولپمنٹ کارپوریشن  کی مدد سے میگھالیہ میں شروع کیا جائے گا۔ خنزیر کے فروغ کا مجوزہ پروجیکٹ  پورے  شمال مشرقی خطے میں خنزیر کے گوشت کی دستیابی  میں اضافہ کرے گا اور  اس کی  بر آمدات کو  بھی فروغ دے جس سے خطے کے عوام  کے لئے روزی  کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ پروجیکٹ  دیہی علاقے کے لوگوں میں   خنزیر کی بہتر  نسل  کے ذریعے خنزیر کی فارمنگ کو اپنانے کے بارے میں بیداری بھی پیدا کرے گا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0023FGM.jpg

مرکزی وزیر نے  میگھالیہ کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ریاست میں  ماہی پروری  کو ترقی دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور  انہوں نے  اس سلسلے میں  وزیراعلیٰ  کو ہر قسم کی ممکن امداد فراہم کرنے  کا یقین دلایا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3789



(Release ID: 1582470) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi