امور داخلہ کی وزارت

کابینہ سکریٹری نے ہماچل پردیش ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، ہریانہ اور دہلی میں سیلاب کی صورتحال کے جائزے کے لئے این سی ایم سی کی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 20 AUG 2019 4:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 اگست 2019 ؍    ہماچل پردیش ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، ہریانہ اور دہلی میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج کابینہ سکریٹری جناب  پی کے سنہا کی صدار ت میں قومی آفات بندوبست کمیٹی ( این سی ایم سی )کی ایک میٹنگ ہوئی ۔

کابینہ سکریٹری نے موجودہ صورتحال ، تیاریوں ، بچاؤ اور راحت مہموں کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ریاستوں کے ذریعے جیسی مدد مانگی جائے وہ انہیں فوراً دستیاب کرائی جائے  تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے ۔ اب تک ان ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی 28 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں اور فوج اور فضائیہ کے عملے کو بھی اس کام میں لگایا گیا ہے۔ کسی طرح کی ہنگامی صورتحال کیلئے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے کہا ہے کہ ان ریاستوں میں گذشتہ چند دنوں میں بہت بھاری بارش ہوئی ہے تاہم اس کی شدت میں آنے والے دنوں میں کمی کا امکان ہے۔

یہ ہدایت  بھی دی گئی  کہ ریاستی آفات بندوبست فنڈ کی طرف سےمتاثرہ ریاستوں کو ضروری مالی مدد دستیاب کرائی جائے ۔

امور داخلہ اور دفاع کی وزارتوں کے سینئر افسران سمیت این ڈی آر ایف، این ڈی ایم اے اور مرکزی آبی کمیشن کے اہلکاروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں اور دیگر سینئر افسروں نے اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا۔

*************

 ( م ن ۔ م م ۔م ف  (


 U. No. 3788

 


(Release ID: 1582430) Visitor Counter : 80
Read this release in: English , Hindi