نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے بھارت کا دعویٰ حق بجانب: نائب صدر جمہوریہ ہند


لیتھوانیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
کثیر جہتی فورموں میں بھارت کی حمایت کے لئے لتھوانیا کا شکریہ ادا کیا
بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جامع کنونشن جلد بلانے کے لئے اقوام پر زور دیا
بھارت۔ لتھوانیا تجارتی فورم سے خطاب کیا
لتھوانیا کے تجارتی رہنماؤں سے بھارت میں وسیع مواقع تلاش کرنے پر زور دیا
بھارت 2024-25 تک پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی راہ پر گامزن
لاتویا کی راجدھانی ریگا میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

Posted On: 19 AUG 2019 10:40PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 19 اگست  /  نائب صدر جمہوریہ ہند نے آج کہا ہے کہ بھارت، جو کہ عالمی آبادی کے 1/6 حصے کی نمائندگی کرتا ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے  اس کا  دعویٰ حق بجانب ہے۔ انہوں نے کثیر جہتی فورموں میں بھارت کی حمایت کے لئے لتھوانیا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

            اپنے سہ ملکی بالٹک دورے کے تیسرے دن نائب صدر جمہوریہ ہند نے لتھوانیا کے وزیر اعظم مسٹر سولیس سکورنیلس اور جمہوریہ لیتھوانیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مسٹر وکٹورس پرینکیٹس سے ملاقات کی اور بھارت۔ ریگا، لاتویا روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے لتھوانیا تجارتی فورم سے خطاب کیا۔

            وزیر اعظم مسٹر سولیس سکورنیلس سے ملاقات کے دوران نائب صدر جمہوریہ ہند نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو توسیع دینے اور اسے جمہوری بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے بھارت کی دعوے داری کے لئے حمایت طلب کی۔

            دہشت گردی کو ایک عالمی خطرہ اور انسانیت کا دشمن تعبیر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے اقوام متحدہ کے ذریعہ کمپری ہینسیو کنونشن آن انٹر نیشنل کنونشن (سی سی آئی ٹی) یعنی  بین الاقوامی دہشت گردی پر ایک جامع کنونشن جلد اپنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ، جو کہ بھارت کے ذریعہ 1996 میں اقوام متحدہ میں رکھا گیا تھا۔

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان تعاون کو امن، خوش حالی اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لئے استعمال کیا جانا چاہئیے۔

            دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے لتھوانیائی یونیورسٹیوں کی تعریف کی اور ہندی زبان میں لتھوانیا کی تاریخ شائع کرنے اور 108 لتھوانیائی اور سنسکرت الفاظ کی جامع لغت تیار کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں، بھارت۔ لتھوانیا تجارتی فوم سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے لیتھوانیا کے تاجروں سے بھارت میں وسیع تجارتی مواقع تلاش کرنے پر زور دیا، جو کہ یوروپی یونین کے مقابلے میں ابھرتی ہوئی درمیانہ درجے کی مارکیٹ ہے۔

            انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑے چھہ اقتصادی ملکوں میں سے ایک ہے جو کہ 2024-25 تک پانچ ٹریلین کی اقتصادیات کا حامل بننے کی راہ پر گامزن ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس کے حصول کے لئے بھارت کو ہر سال 292 بلین امریکی ڈالر کے بقدر نئی سرمایہ کاری در کار ہے۔

 

            نائب صدر جمہوریہ ہند نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے 30 ملین مضبوط غیر مقیم  بھا رتیوں کے تعاون پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کے لئے  غیر ملکی سرمایہ کاری، تکنالوجی، ماہرین اور خیر سگالی لانے میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

U.3776



(Release ID: 1582402) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi