شہری ہوابازی کی وزارت
ہردیپ ایس پوری نے ریاستوں / مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ علاقائی کنکٹیوٹی اسکیم (آر سی ایس – اُڑان) کے بارے میں ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی
Posted On:
19 AUG 2019 7:39PM by PIB Delhi
نئیدہلی 20 اگست ۔شہری ہوابازی ، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جنا ب ہردیپ سنگھ پوری نے علاقائی کنکٹیوٹی اسکیم ( آر سی ایس – اڑان ) کے بارے میں آسام ، میگھالیہ ، میزورم ، منی پور ،ناگالینڈ ،اروناچل پردیش ، انڈمان نکوبار جزائر اور دمن اور دیو کے وزرائے اعلیٰ،ریاستی چیف سکریٹریوں / مشیروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت کی ۔آر سی ایس - اڑان اسکیم کے وقتاََفوقتاََ لئے جانے والے جائزے کا مقصدشمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا پہلا نمبر تھا۔ ویڈیو کانفرنس کا مقصد علاقائی کنکٹیوٹی اسکیم ( آر سی ایس اڑان ) کی موثر شروعات کے بارے میں مسائل پرتبادلہ خیال کرنا اور انہیں حل کرنا تھا۔اس کے علاوہ اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینا بھی مقصود تھا۔ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ جناب نیفیو ریو اور میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب زورام تھنگا میٹنگ میں موجود تھے۔ شہری ہوابازی کے سکریٹری اور اس کی مختلف تنظیموں کے سینئیر اہلکاروں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اڑان پرموثر عمل درآمد نہ صرف شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ اس سے شہریوںکو سستے داموں پروازوں کی سہولت بھی حاصل ہوتی ہے ۔ جن دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں ہوائی اڈوں کی جدید کاری ، توسیع اورترقی نیز ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مابین کنکٹیوٹی میں اضافے کے معاملات شامل تھے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-3779
(Release ID: 1582387)
Visitor Counter : 64