ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پیرس معاہدے کو مکمل طور پر دنیا سے تسلیم کرانے میں بیسک ممالک اہم کردار ادا کریں گے:
مرکزی وزیر ماحولیات
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بیسک کا 28 واں وزارتی اجلاس اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس کے موقع پر ایک مضبوط اشارہ دیتا ہے
Posted On:
17 AUG 2019 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17 اس سال 2 سے 13 دسمبر تک منعقد والے موسمیاتی تبدیلی کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک (یو این ایف سی سی) کے زیر اہتمام کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی -25) کے پیش نظر بیسک ممالک نے برازیل کے ساؤپاؤلو میں 14 سے 16 اگست کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے 28 ویں وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
ہندوستان جس کی نمائندگی ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر کر رہے ہیں، نے کہا کی بیسک ممالک کا ایک ساتھ آنا اور اپنے نقطہ ہائے نظر پیش کرنا اقوام متحدہ کے مذاکرات کا اہم پہلو ہے۔جناب جاؤڈیکر نے کہا ‘‘برازیل، جنوبی افریق، ہندوستان اور چین عالمی جغرافیائی علاقے کا ایک تہائی اور عالمی آبادی کا لگ بھگ 40 فیصد حصہ پر مشتمل ہے اور جب ہم متحد ہو کر ایک آواز میں بات کرتے ہیں تو یہ ہماری عہد بستگی کو ظاہر کرتا ہے اور بیسک گروپ پیرس معاہدے کو مکمل طور پر دنیا کے سبھی ملکوں سے تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ’’
جناب جاؤڈیکر نے مزید کہا کہ بیسک ممالک متحد رہیں گے اور ایک آواز میں بات کریں گے اور آج جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ان تمام امور کی نشاندہی کی گئی ہے جو آج کی صورتحال سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس اور اس کے بعد چیلی میں منعقد ہونے والے کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی -25) کے موقع پر بیسک ممالک کیا کہہ رہے ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(م ن ۔ رض۔ را(
U-3755,
(Release ID: 1582247)
Visitor Counter : 159