کارپوریٹ امور کی وزارتت
ایم سی اے نے کمپنیز ایکٹ کے تحت ووٹ ڈالنے کے امتیازی حقوق سے متعلق دفعات میں ترمیم کی
Posted On:
16 AUG 2019 6:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16؍اگست۔ کارپوریٹ امور کی وزارت نے کمپنیز ایکٹ کے تحت حصص جاری کرنےسے متعلق دفعات میں ووٹ ڈالنے کے امتیازی حقوق (ڈی وی آر) میں ترمیم کی ، جس کا مقصد ہندوستانی کمپنیوں کے پروموٹرس کو ان کی کمپنیوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کے قابل ؍ اہل بنانا ہے تاکہ وہ طویل عرصے تک ترقی اور تخلیق کے حصول میں حصص یافتگان سے حتمی قیمت اور یہاں تک کہ عالمی سرمایہ کاروں سے ایکویٹی کیپیٹل حاصل کر سکیں۔
کمپنیز (سرمایہ حصص اور ڈی بینچر) قواعد میں کی گئی کلیدی تبدیلیاں اپنے آپ میں پہلے سے موجود اداشدہ مساوی سرمایہ حصص ہوں گی، کے سلسلے میں 26 فیصد کے حدود کو نظرثانی کے بعد ایک کمپنی میں مختلف ووٹنگ حقوق کے لحاظ سے مجموعی ووٹنگ قوت کو بڑھا کر 74 فیصد کر دیں گی۔
ایک دیگر کلیدی تبدیلی یہ لائی گئی ہے کہ پہلے کےکسی ایک کمپنی کے 3 برس کے منافع کی تقسیم کی گنجائش کو اب مختلف النوع ووٹنگ حقوق والی کمپنی کے تحت حصص جاری کرنے کا استحقاق بھی دیا گیا ہے۔
مذکورہ دونوں پہل قدمیاں حکومت نے جدت طرازی پر مبنی ٹیکنالوجی والی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی بنیاد پر کئے ہیں، جس کا مقصد بھارتی کمپنیوں اور ان کے پرموٹروں کو مستحکم بنانا ہے، جنہیں عرصۂ درازسے دنیا بھر میں صاحب حیثیت اداروں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے اور اس حیثیت سے یہ کمپنیاں جدید ترین اختراعات اور ٹیکنالوجی ترقیات، جن سے وہ خود ہم کنار ہیں، اس کو اپنے طور پر اپنانے کی مستحق ہوں گی۔
حکومت نے یہ بات بطور خاص نوٹ کی ہے کہ اس طرح کے بھارتی پروموٹروں کو ان کمپنیوں پر پورا اختیار حاصل ہونا چاہئے، جن میں یونیکارن بننےکی صلاحیت ہو، کیونکہ ایسی کمپنیوں کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مساوی سرمایہ حصص جاری کرنے کے لئے اپنے طور پر سرمایہ بہم پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
مذکورہ دونوں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ایک بڑا قدم یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ وقت کی ایک معینہ مدت جس کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعہ منظور شدہ اسٹارٹ اپ پروموٹروں یا 10فیصد سے زائد سرمایہ حصص کے حاملین ڈائرکٹر حضرات کو امپلائی اسٹاف آپشن (ای ایس او پی) جاری کر سکتے ہیں۔ اب اس معینہ مدت کو 5 برس سے بڑھا کر متعلقہ تاریخ سے آگے10 برس کر دیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ ش ت ۔ک ا
U- 3752
(Release ID: 1582220)
Visitor Counter : 82