ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ایک ہی بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک سے ہندوستان کو نجات دلانے کے لئےبڑے پیمانے پر مہم شروع کی جائے گی: پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 15 AUG 2019 6:27PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  16 اگست ۔ماحولیات ،جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی اور اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر ، جو کہ برکس  اور بیسک ممالک کی وزارتی میٹنگوں میں شرکت کے لئے ساؤ پاولو  ،برازیل میں ہیں، نے کہاہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم آزادی  کی  اپنی تقریر میں  ایک ہی بار استعمال  کئے جانے والے پلاسٹک سے ہندوستان کو نجات دلانے کے لئے عوام سے نئے سرے سے اپیل کی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001168C.jpg

     ساؤ پاولو ، برازیل میں  ہندوستانی قونصل خانے کے ذریعہ  منعقدہ 73 واں  یوم آزادی منانے کی ایک تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا ’’  ہندوستان کو ایک ہی بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک سے نجات دلانے کے لئے ہندوستان کے 73 ویں  یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم کی اپیل کے جواب میں  تمام متعلقین  کی شرکت کے ساتھ ایک بڑی عوامی مہم شروع کی جائے گی۔ حتمی  نشانے کو پورا کرنے کے لئے اس کو ایک  عوامی مہم بنانے کے لئے ایک جامع  منصوبہ تیار کرنے کے مقصد سے اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں سمیت   تمام متعلقین   کے ساتھ میٹنگوںکا انعقاد کیا جائے گا۔‘‘ 

     اس سے قبل  ایک ٹوئیٹ میں    وزیر موصوف نے کہا ’’  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک ہی بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک سے  ہندوستان کو نجات دلانے کے لئے ایک مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔آئیے  !  ہم سب مل کر  اسے  حقیقت کا جامہ   پہنانے کی کوشش کریں۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S8K5.jpg

     آج لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم  جناب نریندرمودی  کی تقریر کی خاص خاص باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے کہا کہ   وزیراعظم نے  آئندہ پانچ برسوں کے لئے  ویژن  پیش کرتے ہوئے  اس بات پر بھی روشنی ڈالی ہے کہ موجودہ حکومت  نے کس طرح  اپنے  شروع کے 75 دنوں  میں   تین طلاق  ،جموں وکشمیر  جیسےمعاملات  اور بہت سے دیگر معاملات    میں    کئی تاریخی  فیصلے  لئے  اور  نہایت ہی موثر  ثابت  ہوئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا ’’   وزیر اعظم نے ایک مضبوط  پیغام دیا ہے  کہ  حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن  اب وہ عوام کی خواہشات کو پورا  کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘ انہوں  نے مزید کہا ’’  وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں پانچ برسوں کےلئے  ایک روڈ میپ پیش کیا ہے ۔۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی  مضبوط قیادت  کے تحت  جلد  یا بہ دیرہندوستان  پانچ  ٹریلین ڈالر کی معیشت ضرور بنے گا۔‘‘

     ہندوستانی نژاد  لوگوں  اور غیر مقیم ہندوستانیوں  اور برازیل کے ممتاز شہریوں   پر مشتمل حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب  جاوڈیکر نے کہا، ’’ ہم نے ’ ایک ملک ایک آئین‘  کا مقصدحاصل کرلیا ہے۔ ہم نے پہلے ہی ’ ایک ملک ایک گرڈ ‘  کا مقصد حاصل کرلیا تھا۔ اب لوگ  ’ ایک ملک ایک الیکشن ‘  پر بحث کریں گے ۔وزیر اعظم نے  سڑک ،ریل ، ہوائی اڈے ، بندرگاہ ،واٹر ویز  اوردیگر بنیادی ڈھانچے میں   100 لاکھ کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ  بڑے پیمانے پر بنیادی  ڈھانچےکی ترقی کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی حصولیابی کے بارے میں سنتے ہوئے  وزیر اعظم نے  ہندوستان میں بڑھتی ہوئی آبادی  کا بھی ذکر کیا اور عوامی شرکت کے ساتھ اسے روکنے  کی ضرورت  پر بھی بات کی ۔‘‘

     وزیر موصوف نے آج اپنے دن کا آغا ز ساؤ پاولو ، برازیل میں وویکانند کلچرل سینٹر میں  بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کیا۔وویکانند  کلچرل سینٹر میں  جھنڈا لہرانے کی تقریب میں  انہوں  نے ہندوستانی نژاد لوگوں کے ساتھ ساتھ برازیل کے شہریوں سے بھی بات چیت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00356KE.jpg

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ا گ ۔رم

U-3740



(Release ID: 1582136) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Marathi , Bengali