کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100) ماہ جولائی 2019 کا جائزہ

Posted On: 14 AUG 2019 12:00PM by PIB Delhi

         

ماہ جون ، 2019کے  لئے تمام اشیاءکا تھوک قیمتوں کے  عدداشاریہ  میں 0.2فیصد کی کمی درج کی گئی،جس کے نتیجے میں یہ کمی  پچھلے ماہ کے 121.5فیصد (عبوری ) سے گھٹ کر.2121 فیصد( عبوری)  رہ گئی۔

افراط زر

          تھوک قیمتوں کے عدداشاریے کی بنیاد پر سالانہ افراط زرکی شرح ماہ جولائی 2019کے مہینے میں1.08فیصد(عبوری) رہی ،جبکہ پچھلے مہینے اسی مہینے کے دوران  یہ مقدار2.02 فیصد(عبوری)تھی اورپچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ مقدار 5.27فیصدتھی ۔جاری مالی سال کے دوران افراط زرکی شرح 1.08فیصد رہی، جبکہ گزشتہ ماہ   کی متعلقہ مدت کے دوران3.1 فیصد تھی ۔

اہم سازوسامان کے گروپوں سے متعلق افراط زر ذیل کےضمیمہI- اورضمیمہII- میں دی گئی ہے۔

بنیادی اشیاء(وزن 22.62فیصد )

          سازوسامان کے اس بڑے گروپ کے  اشاریئے میں افراط زرکی شرح 0.5فیصد کے اضافے کے ساتھ 142.1فیصد(عبوری) سے بڑھ کر141.4فیصدہو گئی ۔ مذکورہ ماہ کے دوران جن گروپوں اوراشیأ کی قیمتوں میں تبدیلیاں درج کی گئیں وہ حسب ذیل ہیں ۔

خوردنی اشیاء کے اشاریہ میں گزشتہ ماہ کے 153.7فیصد کی سطح میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 151.7 فیصد (عبوری ) ہو گئی۔  وہ اشیاء جن کی وجہ سے شرح میں اضافہ ہوا ہے،  ان میں پھل اور سبزیاں 5) فیصد(، مکئی ، جوار(4فیصد ہرایک) سور کا گوشت3) فیصد(،  بھنیس  اور بیف کا گوشت ، باجرا،  گندم ، مسا لحہ  اور مسالحہ جات ( ہر ایک 2-2 فیصد) ، جو، مونگ، دھان، مٹر؍ چوالی اور راگی، ارہر (1فیصد ہر ایک) ۔ تاہم  سمندری مچھلی کی قیمت(7 فیصد) چائے پتی،(6 فیصد)پان کے پتوں (5فیصد)، اور چکن (ا3 فیصد)  اور فش ان لینڈ اور اڑد(ایک فیصد ہر ایک)کی قیمتوں میں کمی آئی۔

غیر غذائی اشیاء کے گروپ کے عدد  اشاریہ میں0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اوریہ گزشتہ ماہ کے  128.7(عبوری) سے بڑھ کر 128.8(عبوری)ہوگیا ہے۔ یہ اضافہ مونگ پھلی کے بیج (5 فیصد)، تل کے بیج(تل) اور کپاس کے بیج(3-3 فیصد) کھال (کھال کچی) باغبانی،(2-2 فیصد) اور چارہ، خام ربڑ، ارنڈی کے بیج(1-1 فیصد) البتہ سویا بین ، خام ، جوٹ ، میستا ، سورج مکھی کا پھول(3-3 فیصد) نائیجر کا بیج2) فیصد(،خام کپاس ، گور کے بیج ،زعفران( کرڈی کے بیج) اور  السی (ایک ایک فیصد) کی  قیمتوں میں کمی  آئی۔

معدنیات  گروپ کے اشاریہ میں 2.9فیصد  کی کمی آئی ا ور یہ  گزشتہ ماہ کے 158(عبوری) سے   کم ہو کر 153.4(عبوری) تک جا پہنچی۔ ایسا کاپر کنسنٹریٹ (6فیصد)، خام لوہا، اور کرومائٹ( دو ۔ دو فیصد) اور لیڈ کنسنٹریٹ اور خام  میگنیز (1-1 فیصد) البتہ  باکسائٹ  3) فیصد( اور چونے کی قیمت میں(ایک ایک فیصد)  اضافے کے سبب ہوا۔

خام پٹرولیم اور قدرتی گیس کے گروپ کے اشاریہ میں 6.1فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 86.9(عبوری) سے 92.5 (عبوری) ہو گیا۔ ایسا خام پٹرولیم (8 فیصد) اور قدرتی گیس (ایک فیصد) کی قیمت میں کمی کے سبب ہوا۔

ایندھن اوربجلی (وزن 13.15فیصد )

اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہ 1.5 فیصدکی کمی کے ساتھ پچھلے ماہ کے 103.1(عبوری) سے کم ہو کر 100.6(عبوری) ہوگیا۔جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

معدنیاتی تیلوں کے گروپ کا عدد اشاریہ 3.1فیصد کی کمی  کے ساتھ گزشتہ ماہ کے 94.3فیصد (عبوری) سے کم ہو کر 91.4فیصد (عبوری) ہوگیا۔اس  کمی کی وجہ ایل پی جی  (15فیصد )، اے ٹی ایف (7)، نیفتھا (5 فیصد)،  پیٹرولیم کوک (4 فیصد)، پٹرول (1 فیصد) اور ایچ ایس ڈی  مٹی کا تیل اور فرینس تیل(دو دو فیصد) کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا۔  البتہ  بیٹ مین   کی قیمت میں (2فیصد) کا  اضافہ ہوا۔

تیارشدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں(0.3) فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کی سطح  118.4 سے118.1 (عبوری) پر برقرار رہا۔ ٍ  جن گروپوں اور اشیاء میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں:-

گزشتہ مہینے کے لئے غذائی اشیاء کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4  فیصد کا اضافہ ہوا۔یہ گزشتہ ماہ کے130.9(عبوری)سے  بڑھ کر130.9(عبوری)پر آگیا، جس کی وجہ شیرہ کی قیمت میں271 فیصد کا اضافہ ،  تیار شدہ خوراک کی تیاری (4 فیصد)، میدا 3) فیصد(، گڑ، چاول ،  بھوسی کا تیل ، سوجی (روا) اور پاؤڈر  دودھ ( دو ۔ دو فیصد) اور تیار کیا گیا۔  مویشیوں کے لئے تیارشدہ  خوراک کی تیاری، کافی ، کپاس کے بیج کے تیل، مصالحہ( بشمول ملے جلے مصالے) بیکری اشیاء کی تیاری، گھی ، آٹا ، شہد  ، ہیلتھ سپلیمنٹ کی تیاری، چکن،بطخ، ڈریس فریش، منجمد، مسٹرڈ آئل، نشاستہ،  نشاستہ کی پروڈکٹس، سورج مکھی کاتیل اور نمک (ایک ایک فیصد) البتہ چیکوری کے ساتھ کافی کا پاؤڈر، آئس کریم، کوپرا تیل اور ڈبہ بند خوراک( پروسیسنگ) کی قیمت اور پھل اور سبزیوں کو محفوظ رکھنا ( دو دو فیصد) اور پام آئل ، دیگر گوشت، پریزرو ، پروسیز، چینی، میکرونی کی تیاری، نوڈلس، افریقی کھانا اور اسی طرح کی اناج سے بنی ہوئی اشیاء، ویٹ بران اور سویا بین تیل( ایک ایک فیصد) کی کمی آئی۔

 مشروبات  کی تیاری کے گروپ سے متعلق  عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 123.3(عبوری) سے کم ہو کر 123.2(عبوری) ہو گیا ہے۔ایسا دیسی شراب (2 فیصد)(ِسپرٹ ایک فیصد)، بوتل بند منرل واٹر اور اسپرٹ (ایک فیصد ہر ایک) کی قیمتوں سبب کمی آئی ۔  البتہ بیئر اور دیسی شراب کی قیمت میں( دو دو فیصد) دیسی شراب اور تصحیح شدہ اسپرٹ(ایک فیصد) اضافہ ہوا۔

تمباکو مصنوعات کی تیاری سے متعلق گروپ کے اشاریہ میں 1 فیصد کی کمی ہو ئی  اوریہ گزشتہ ماہ کے 155.1(عبوری) سے کم ہو  کر 153.6(عبوری) رہ گیا۔ ایسا سگریٹ (2 فیصد) اور دیگر تمباکو مصنوعات (1 فیصد) کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوا۔

کپڑے کی تیاری کے گروپ سے متعلق  عدد اشاریہ میں1.2فیصد کی کمی آئی  اور یہ گزشتہ ماہ کے138.7(عبوری)سے کم ہو کر 137.1(عبوری) پر آگیا ، جس کی وجہ  سے پہننے والے کپڑوں کی تیاری( اونی) فر کپڑوں کو چھوڑ کر( ایک فیصد) اور بننے ہوئے اور کروش سے تیار کئے گئے کپڑوں (ایک فیصد) کی قیمت میں کمی ہوئی۔

چمڑے اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری  کے گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.8فیصد کی کمی آئی ہے۔ یہ گزشتہ ماہ کے 119.2(عبوری) سے گھٹ کر 118.3(عبوری) ہوگیا ہے۔ ایسے چمڑے کے جوتے، ہارنیس، سیڈلس اور دیگر متعلقہ ایشیاء کی قیمتوں   اوربیلٹ اور چمڑے کی دیگر مصنوعات ( 1 فیصد)کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہوا ۔  تاہم سفری سامان ،ہینڈ بیگس اور آفس بیگ کی قیمت میں( ایک فیصد) کااضافہ ہوا۔

کاغذ اور کاغذ سے بنے مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.3فیصد کی کمی آئی ہے  ۔ یہ گزشتہ ماہ  کے122.7 (عبوری)سے گھٹ کر 122.3 پر (عبوری) پر آگئی ہے ، جس کی وجہ بریسٹل پیپر بورڈ(6 فیصد) بیسٹ پیپر،لیمنٹیڈ پلاسٹک شیڈ اور نیوز پرنٹ( دو۔ دو فیصد)اور پرنٹنگ اور رائٹنگ، پیپر کارٹن/ باکس اور ٹشو پیپر( ایک ایک فیصد) کی قیمت میں کمی آئی۔البتہ کورو گیٹڈ شیٹ  باکس، پریس بورڈ، ہارڈ بورڈ اور لیمنٹیڈ پیپر کی قیمت میں ( ایک ایک فیصد) کااضافہ ہوا۔

ریکارڈیڈ میڈیا کی چھپائی اور دوبارہ چھپائی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں1فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔یہ گزشتہ ماہ کے148.6(عبوری)سے بڑھ کر150.1(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔ اس کی وجہ پرنٹیڈ  کتابیں  اور اسٹیکر پلاسٹ( دو ۔ دو فیصد) اور پرنٹیڈ فارم و شیڈیول اور جنرل ؍ پیریوڈیکل (ایک۔ ایک فیصد ) کی قیمتوں میں اضافہ رہی۔ تاہم مطبوعہ کتابوں  کی قیمت میں (ایک فیصد ) کی کمی آئی۔

کیمیاجات اور کیمیاجاتی مصنوعات کی تیاری سے متعلق  گروپ کے عدد اشاریہ میں 0.4فیصد کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے  119.3(عبوری) سے کم ہو کر 118.8(عبوری) ہو گیا۔ ایسا مین تھول (7فیصد)،  کاسٹک سوڈا( سوڈیم ہایئڈرو آکسائیڈ) (6فیصد)،ٹوتھ پیسٹ/ ٹوتھ پاؤڈر  اور کاربن بلیک( پانچ پانچ فیصد) نیٹرک ایسڈ(چار فیصد)،ایسڈک تیزاب اور اس کے مرکبات، پلاسٹک زیر، ا یمیونیا، آرگینگ سولوینٹ، سلفورک ایسڈ، ایمونیا لیکویڈ،پیتھالک اینی ڈیرائڈ اور ایمونیا گیس( تین تین فیصد) پالی ٹیریپ تھلیٹ اور ڈائی ایمونیم فاسفیٹ( دو۔ دو فیصد) اور شیمپو پالسٹر چپس، ایمونیم نائٹرک، نائٹروجنئس فرٹیلائزس دیگرس پالی تھیلنٹ، ٹوائلیٹ سوپ آرگینگ سلفیس ایکٹئو ایجنٹ، آٹو میٹک کیمیکلز، الکحل آرگینگ کیمیکلز، ان آرگینک کیمیکلز ( ایک ایک فیصد) البتہ ماسکٹو کوائل، ایکلرل  فائبر اور سوڈیم سیلکیٹ کی قیمت( دو۔ دو فیصد) میں اضافہ ہوا۔

ربڑ اور پلاسٹک کی مصنوعات کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.1 فیصد کااضافہ ہوا اور  یہ گزشتہ ماہ کے109.1(عبوری ) سے بڑھ کر109.2(عبوری) پر آگیا  اس کی وجہ پلاسٹک    فرنیچر، پلاسٹک بٹن اور پی وی سی فٹنگز اور دیگر لوازمات( دو۔ دو فیصد) کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا اور سولیڈ ربر ٹائر/ پہیہ ربر مولڈڈ سامان ربر لید، سائیکل رکشا کے ٹائر اور پلاسٹک ٹیپ( ایک ایک فیصد) اضافہ کی وجہ سے ہوا۔

دیگر غیرمیٹالک معدنیاتی مصنوعات کے گروپ  کےعدد اشاریہ میں 0.6فیصد کی کمی آئی اوریہ گزشتہ ماہ کے 118.2(عبوری) سے کم ہو کر 117.5 (عبوری) ہو گیا ہے۔ایسا سیمنٹ بلاک  (کنکریٹ) (5فیصد)،  ماربل سلیب ، سلیک سمینٹ اور سپر سمینٹ( دو دو فیصد) اور آرڈینری  شیڈ گلاس اور پوزو لانا سمینٹ آرڈینری  پوز نری سمینٹ ایس بیسٹوس آرڈینری سمینٹ شیڈ گلاس بوتل، ساری اینٹیں، کلنکر نن کریمٹکس ٹائلس اور وائٹ سیمنٹ( ایک ایک فیصد) کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوا۔ تاہم   سیمنٹ بلاک( کنکریٹ)، کرینائٹ اور پارسیلنٹ سینٹری وائر( دو دو فیصد) اور گریمیٹک ٹائر( ورٹیفائڈ ٹائر)، فائبر گلاس، شیلڈ اور ماربل سلیب(ایک ایک فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

 بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں1.3 فیصد کی کمی آئی ۔یہ گزشتہ ماہ کے108.7(عبوری) سے گھٹ کر 107.3(عبوری) پر پہنچ گیا ۔اس کی وجہ اسٹینلیس اسٹیل، پنسل، انگاٹس ؍ بلیٹس ؍ سلیبس (9 فیصد)، اسپانس آئرن/ ڈائریکٹ ریڈیوس آئرن، فیرو گروم اور المونیم ڈیکس اور سرکلس( پانچ پانچ فیصد)، ایم ایس پنسل انگاٹس، انگلز چینلس، سیکشن، اسٹیل( کوٹیڈ/ نان)(چار چار فیصد) فیرو میگنیز اور ایلائے اسٹیل وائر راڈس( تین تین فیصد)، کولڈ روڈ، کوائلس اور شیلڈس بشمول نیرو اسٹریپ، ایم ایس وائر روڈ، ایم ایس برائٹ بارس، ہاٹ رولڈ کوائلز اور شیڈ بشمول نیرو اسٹریپ کاپر، میٹل/ کاپر رنگ، فیرو سیلی کون، سیلی کون میگنیز اور مائلڈ اسٹیل، بلومس اور ریلس،پگ آئرن، جی پی/ جی سی شیڈ، براس میٹل/ شیٹ/کوائلز، الائے اسٹیل  کاسٹنگس، المونیم کاسٹنگس، اسٹینلیس اسٹیل بارس اور راڈس بشمول فلیٹس اور اسٹینلیس اسٹیل ٹیوس (ایک ایک فیصد) کی قیمتوں میں کمی کے سبب ہوا۔ تاہم ایم ایس کاسٹنگ( پانچ فیصد) اسٹیل فارجنگس رف( دو فیصد) اور اسٹیل کے کیبلس اور کاسٹ آئرن، کاسٹنگ ( ایک ایک فیصد) کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

فیبریکیٹڈ دھاتی مصنوعات با استثنیٰ مشنری اور ساز و سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں 1.4فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ گزشتہ ماہ کے116.4(عبوری)سے گھٹ کر 114.8(عبوری)پر پہنچ گیا ہے۔

الیکٹریکل سازوسامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.5فیصد کی کمی آئی۔ اور گزشتہ ماہ کے111.9(عبوری) سے کم ہو کر 111.3(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

مشینری اور سازو سامان کی تیاری سے متعلق گروپ کے عدد اشاریہ میں0.4فیصد  کا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے113.1(عبوری) سے بڑھ کر113.5(عبوری) پر پہنچ گیا ہے۔

موٹر گاڑیوں، ٹریلرس اور نیم ٹریلرس گروپ کی تیاری سے متعلق عدد اشاریہ میں 0.1فیصدمیں کمی آئی  اوریہ گزشتہ ماہ کے 114.1(عبوری) سے  گھٹ کر  114 (عبوری) پر آگیا ہے۔

دیگر ٹرانسپورٹ آلات گروپ کی تیاری کے عدد اشاریہ میں 0.4 فیصد   کی کمی آئی اور یہ گزشتہ ماہ کے 116.9 (عبوری) سے بڑھ کر 116.4 (عبوری) ہو گیا ہے۔ ایسا ڈیزل/ الیکٹرک لوکو موٹیو اور موٹر سائیکلوں( ایک ایک فیصد)  کی قیمتوں کی کمی کی وجہ سے ہوا البتہ  ویگنوں کی قیمتوں میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔

فرنیچر کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں0.2فیصدکا اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ ماہ کے 128.4 (عبوری) سے اضافہ ہوا 128.7 (عبوری) پر آگیا ۔ایسا  اسٹیل، شٹر گیٹ کی قیمت میں  ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے ہوا ۔ البتہ ہاسپٹل فرنیچر کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی آئی۔

 دیگر مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں2 فیصد کااضافہ ہوا۔یہ گزشتہ ماہ کے 106.2(عبوری) سے  بڑھکم ہو  کر 108.3 (عبوری) پر آگیا ہے۔ایسا   چاندی کی قیمت میں تین فیصد، سونے اور سونے کے زیورات اور کرکٹ کے بال کی قیمت میں دو دو فیصد اور فٹ بال کی قیمت میں  ایک فیصد اضافہ کی وجہ سے ہوا۔ البتہ پلاسٹک سے بنے دیگر کھلونوں کی (دو فیصد) کی قیمت میں کمی آئی اس کے علاوہ  اسٹرنگ میوٰزیکل انسٹرومنٹس جن میں سنتور اور  گیٹار شامل ہیں۔  کی قیمت میں ایک فیصد کی کمی آئی۔

ڈبلیو پی آئی خوراک کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

کھانے کی اشیاء پر مشتمل ڈبلیو پی آئی خوراک کے عدد اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح، ابتدائی اشیاء کے گروپ اور خوراک کی مصنوعات سے، تیارشدہ کی مصنوعات کے گروپ میں جون 2019 میں5.04 فیصد سے  کم ہو کر جولائی 2019میں 4.54فیصد ہو گیا۔  

مئی ؍2019 کے مہینے  کا قطعی عدد اشاریہ (بنیادی سال: 2011-12=100)

مئی کے مہینے  2019 کے لئے سبھی اشیاء کے لئے تھوک قیمتوں کا حتمی عدد اشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100)121.2  (عبوری) کے مقابلے میں 121.6رہا اور قطعی عدد اشاریہ کی بنیاد پر سالانہ شرح افراط زر کی 2.79 فیصد رہی، جبکہ یہ  14  جون 2019 کو 2.045 (عبوری) رہی تھی۔

ماہ  اگست 2019 کے لئے اگلی پریس ریلیز 16-09-2019کو جاری کی جائے گی۔

یہ پریس ریلیز ہمارے ہوم پیج http://eaindustry.nic.in پر دستیاب ہے۔

 

 

U- 3720


(Release ID: 1581985) Visitor Counter : 248


Read this release in: English , Marathi , Hindi