ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل وزیر نے نیشنل کرافٹس میوزیم میں اسٹیٹ آف آرٹ گیلری کا افتتاح کیا

Posted On: 13 AUG 2019 8:27PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 13 اگست / ٹیکسٹائل، خواتین اور بہبود اطفال کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی نے نئی دلّی کے نیشنل کرافٹس میوزیم میں ٹیکسٹائل گیلری کا افتتاح کیا۔

            اپنے اس منفرد انتخاب کے ساتھ  نیشنل کرافٹس میوزیم بھارت کے عمدہ ہتھ کرگھا مصنوعات کو عوام کے درمیان پیش کر رہا ہے۔ میوزیم کی دیگر گیلریاں مثلاً فوک  اور قبائلی آرٹ، ثقافتی اور درباری کرافٹس گیلریاں آنے والو ں خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں میں کافی مقبول رہی ہیں۔  ولیج کمپلیکس میں موجود مختلف ریاستوں سے جھونپڑیوں کی جھانکیاں دیہی بھارت کا احساس دلاتی ہیں۔

             یہ  انتخاب لوگوں کو ڈیزائن اور تکنالوجی کے ذریعہ بھارتی ٹیکسٹائل کی دنیا کی سیر کرنے اور لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ گیلری زائد از 230 مختلف قسم کے ٹیکسٹائل کے نمونوں اور 30 سے زیادہ روایتوں پر مشتمل ہے۔

۔۔۔۔۔۔

U.3714

. م۔ ر۔ ر۔


(Release ID: 1581951) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Bengali