کارپوریٹ امور کی وزارتت

آٹو موبائل اوریجنل سازوسامان کے مصنوعات کاروں کے لئے بجلی سے چلنے والے اسٹیئرنگ سسٹم کے سپلائروں کے مابین قیمت مقرر کرنے کے لئے تال میل

Posted On: 14 AUG 2019 12:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی  14 اگست   ۔بھارت کے مسابقتی کمیشن   سی سی آئی نے این ایس کے لمٹیڈ جاپان  (این ایس کے ) اور جے ٹی ای کے ٹی  کارپوریشن جاپان  (جے ٹی ای کے ٹی )  اور رانے  این ایس کے اسٹئیرنگ  سسٹم  لمٹیڈ  آر این ایس ایس )  اور جے ٹی ای کے ٹی سونا آٹوموٹِو  انڈیا لمٹیڈ  (جے ایس اے آئی ) کے مابین  الیکٹر ک  پاور اسٹیئرنگ  ( ای پی ایس )سسٹم  کی ، آٹوموٹو اوریجنل سازوسامان کے تین مینوفیکچررز  ( او ای ایم )  کو سپلائی سے متعلق      ایک قطعی حکم کی  منظوری دی گئی ۔

          اس کیس کی شروعا ت   مقابلہ جاتی قانون  2002  کی  شق  نمبر 46  کے تحت  سی سی آئی کی طرف سے ایک درخواست موصول ہونے کی  بنیاد پر  کی گئی تھی۔ لہذٰا  تحقیقات کے التوا کےدوران  جے ٹی ای کے ٹی / جے ایس اے آئی  نے بھی  اس قانون کی شق  نمبر 46  کے تحت ایک درخواست داخل کرکے سی  سی آئی سے رجوع کیا ۔

          اس کیس میں  اکٹھا کئے گئے شواہدمیں  ان میٹنگوں اور ٹیلی فون کی گئی بات چیت کو شامل کیا گیا  ، جن میں قیمتوں  جیسی   ، کاروباری طور پر حساس معلومات  پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ فریقین کے اس طرح کے رویے کو اس نوعیت کا پایا گیا ،جس سے بھارت میں  مقابلہ جاتی رجحان پر خاطر خواہ منفی اثرپڑتا ہے ۔اسی  کے مطابق سی سی آئی نے یہ نتیجہ نکالا کہ این ایس کے  اور جے ٹی ای کے ٹی   اور ان کی بھارتی ذیلی کمپنیوں   آر این ایس ایس اور جے ایس اے آئی ، بالترتیب   قانون کی  شق  نمبر 3  ( تین ) ( اے )  کی شقوں  کی خَلاف ورزی کرتے ہوئے  مسابقتی   رجحان  کے خلاف سرگرمیوں  میں ملوث  ہوئیں۔

          سبھی  حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے قانون کی  شق  نمبر 27  ( بی )  میں  بیان کی شرائط  کے تحت ہر ایک  فریق  پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس حقیقت  کے پیش  نظر کہ این ایس کے  /آر این ایس ایس  نے  کمیشن سے  رابطہ کرنے میں  پہل کی تھی  اور اس نے مکمل  ،سچ  پر مبنی اور پوری معلومات فراہم کی تھیں  لہذا اسے جرمانے میں  100فیصد  رعایت دے دی  گئی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔اس ۔رم

U-3716



(Release ID: 1581938) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi